نظم: بلیوبرڈ (Bluebird) شاعر: چارلس بکاسکی مترج…

نظم: بلیوبرڈ (Bluebird)
شاعر: چارلس بکاسکی
مترجم: تنویر حسین
میرے دل میں ایک "بلیوبرڈ"(شمالی امریکہ کی ایک خوش آواز نیلی چوٹی والی چڑیا) ہے
جو باہر نکلنا چاہتا ہے
لیکن میں اس کے لئے بہت سخت ہوں
میں کہتا ہوں ، وہیں رہو
میں کسی کو بھی تمھیں دیکھنے نہیں دوں گا
میرے دل میں ایک بلیو برڈ ہے
جو باہر نکلنا چاہتا ہے
لیکن میں نے اس پر وِسکی ڈالی
اور سگریٹ کا دھواں اندر کیا
اور کسبی اور ساقی اور گروسری کلرک
کبھی نہیں معلوم کر سکے
کہ وہ وہاں ہے
میرے دل میں ایک بلیو برڈ ہے
جو باہر نکلنا چاہتا ہے
لیکن میں اس کے لئے بہت سخت ہوں
میں نے کہا
نیچے رہو ،
کیاتم چاہتے ہو کہ میں گڑبڑ کروں ؟
کیا تم کام خراب کرنا چاہتے ہو؟
تم یورپ میں میری کتاب کی فروخت اڑا دینا چاہتے ہو؟
میرے دل میں ایک بلیوبرڈ ہے
جو باہر نکلنا چاہتا ہے
لیکن میں بہت ہوشیار ہوں ،
میں اسے صرف رات کے وقت کبھی کبھار باہر جانے دیتا ہوں
جب ہر شخص سورہا ہوتا ہے
میں کہتا ہوں ،
مجھے معلوم ہے کہ تم وہیں ہو
تو غمگین نہ ہو
پھر میں اسے واپس رکھ دیتا ہوں
لیکن وہ وہاں تھوڑا سا گارہا ہے ،
میں نے اسے بالکل مرنے نہیں دیا
اور ہم اپنے خفیہ معاہدے کی طرح ساتھ مل کر سوتے ہیں
اور آدمی کو رلانا کافی اچھا ہے
لیکن میں نہیں روتا
کیا تم روتے ہو؟
There's a bluebird in my heart that wants to get out
But I'm too tough for him
I say, stay in there
I'm not going to let anybody see you
There's a bluebird in my heart that wants to get out
But I pur whiskey on him and inhale cigarette smoke
And the whores and the bartenders and the grocery clerks
Never know that he's in there
There's a bluebird in my heart that wants to get out
But I'm too tough for him
I say
Stay down, do you want to mess me up?
You want to screw up the works?
You want to blow my book sales in Europe?
There's a bluebird in my heart that wants to get out
But I'm too clever, I only let him out at night sometimes
When everybody's asleep
I say, I know that you're there
So don't be sad
Then I put him back
But he's singing a little in there, I haven't quite let him die
And we sleep together like that with our
Secret pact
And it's nice enough to make a man
Weep
But I don't weep
Do you?
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2749542581942924



