منتخب غزلیں
*یہ دل ہے ، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ* *ہری چند اختر*…
*یہ دل ہے ، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ*
*ہری چند اختر*
محترمہ بیگم حمیدہ سلطان صاحبہ جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو (دہلی) کے ہاں علی منزل میں ایک شعری نشست میں مرحوم حضرت نوح ناروی غزل سنارہے تھے ۔ ردیف تھی’ کیا کیا‘ نوح صاحب نے اپنی مخصوص تحت اللفظ طرز ادا میں جب یہ مصرعہ پڑھا:
یہ دل ہے ، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ
تو پنڈت ہری چند اختر بے ساختہ کہہ اٹھے:
قصائی لایا ہے سوغات کیا کیا
سامعین تو کیا خود حضرت نوح کا ہنستے ہنستے برا حال تھا ۔
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی


