عالمی ادب

میرے نزدیک ادیب انسان کے اندر چھپا ہوا دوسرا شخص ہ…

میرے نزدیک ادیب انسان کے اندر چھپا ہوا دوسرا شخص ہوتا ہے جیسے دریافت کرنے کے لئے، اور اس کو وجود میں لانے والے عالم کو دریافت کرنے کے لئے، اسے برسوں صبر کے ساتھ جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔۔

ادب کی بات کرتے ہوئے جو شے سب سے پہلے میرے ذہن میں آتی ہے وہ کوئی ناول، شعر یا ادبی روایات نہیں بلکہ وہ شخص ہے جس نے خود کو اکیلے کمرے میں بند کر کے ، میز پر بیٹھ کر، اپنا رخ اندر کی طرف پھیر لیا ہو، اور اس گوشہء نشینی کے سائے میں لفظوں سے ایک نئی دنیا تخلیق کر رہا ہو۔۔ یہ شخص، مرد یا عورت، ٹائپ رائٹر استعمال کر سکتا ہے، کمپیوٹر کی سہولت سے فایدہ اٹھا سکتا ہے، یا فاؤنٹین پین سے کاغذ پر ہاتھ سے لکھ سکتا ہے، جیسا کہ میں تیس برس سے کرتا آیا ہوں۔۔ لکھنے دوران وہ قہوہ ، چائے یا سگریٹ پی سکتا ہے۔۔ وقتاً فوقتاً میز سے اٹھ کر کھڑکی سے باہر سڑک پر کھیلتے ہوئے بچوں، اتفاق سے دیکھائی دینے والے درختوں کے منظر یا کسی تاریک دیوار کو دیکھ سکتا ہے۔۔ شعر، ڈراما یا میری طرح ناول لکھ سکتا ہے۔۔ یہ سارے فرق میز پر بیٹھنے اور صبر سے اپنا رخ اندر کی طرف پھیر لینے کے اصل عمل کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔۔

لکھنے کا مطلب اس اندر کی سمت دیکھنے والی نگاہ کو لفظوں میں ڈھلنا، اور گوشہء نشیں ہونے کے بعد اپنے اندر کی دنیا کا مطالعہ کرنا ہے، اور یہ عمل صبر، ضد، اور سرخوشی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔۔

خالی صفحے پر الفاظ جوڑتے ہوئے، اپنی میز پر بیٹھے بیٹھے، دن، مہینے اور سال گزارتے ہوئے، مجھے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے میں ایک نئی دنیا تخلیق کر رہا ہوں، جیسے اپنے اندر کے شخص کو وجود میں لا رہا ہوں، بلکل اس طرح جیسے کوئی ایک ایک پتھر رکھ کر پل کا گنبد تعمیر کر رہا ہو۔۔

ہر ادیب جو پتھر استعمال کرتے ہیں وہ لفظ ہیں۔۔ انہیں ہاتھوں میں تھام کر، اس بات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہ ہر لفظ دوسرے لفظوں کے ساتھ کس کس طریقے سے جڑ سکتا ہے، کبھی انہیں فاصلے سے دیکھتے ہوئے، کبھی بہت قریب سے ان کو اپنی انگلیوں یا قلم کی نوک سے چھوتے ہوئے، ان کو تولتے ہوئے، انہیں ایک دوسرے پر جما جما کر، برسوں کے دوران، صبر، ضد اور امید کے ساتھ، ہم نئی دنیائیں تعمیر کرتے ہیں۔۔!!

••••
تحریر : اورحان پامک
مترجم : نمیرہ احمد، اجمل کمال صاحب
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2905946939635820

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/