منتخب غزلیں

جاناں!! گئے دنوں کا تعلق بحال کر آئینہ بن گیا ہو…

جاناں!! گئے دنوں کا تعلق بحال کر
آئینہ بن گیا ہوں مری دیکھ بھال کر

اپنی ہی رہ گزر کے بجھاتا ہے کیوں چراغ
ہر راستے سے میرا گزرنا محال کر

اک روز ایسا ہو کہ چراغوں کے رو برو
کچھ میں ہنر کروں کوئی، تو بھی کمال کر

تحویلِ انتظار میں کب تک رہے گی آنکھ
میرے سپرد میری نظر کا مآل کر

ڈر ہے کہیں میں دشت کی جانب نکل نہ جاؤں
بیٹھا ہوں اپنے پاؤں میں زنجیر ڈال کر

محسن برے دنوں میں نیا دوست کون ہو
ہے جس کا پہلا قرض اسی سے سوال کر

(محسن اسرار)

انتخاب :-: ابوالحسن علی (ندوی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/