منتخب غزلیں

میکشو! جام اٹھا لو کہ گھٹائیں آئیں اشربو کہتی ہوئ…

میکشو! جام اٹھا لو کہ گھٹائیں آئیں
اشربو کہتی ہوئی سرد ہوائیں آئیں

عشق و الفت کی سزا مل گئی آخر مجھ کو
میرے آگے مری معصوم خطائیں آئیں

اب توجّہ تو مرے حال پہ ہو جاتی ہے
شکر کرتا ہوں کہ اُس بُت کو جفائیں آئیں

خندہ زن داغِ معاصی پہ ہوئی جاتی ہے
لو! مری شرمِ گنہ کو بھی ادائیں آئیں

پھر وہ آمادہ کوئے مجھ پہ برسنے کے لئے
پھر مرے سر پہ مصیبت کی گھٹائیں آئیں

اِس قدر جورِ حسیناں سے رہا خوف زدہ
حوریں آئیں تو میں سمجھا کہ بلائیں آئیں

ڈوبنے والی ہے کیا کشتئ امّید اے جوشؔ؟
موج تڑپی، لبِ ساحل پہ دعائیں آئیں

(جوشؔ ملسیانی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/