لورکا کا ڈرامہ " دے بلڈ ویڈنگ " یعنی &qu…

لورکا کا ڈرامہ " دے بلڈ ویڈنگ " یعنی " خون کی شادی " دنیا کے اہم ترین ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، اس کا ہر مکالمہ اس لائق ہے کہ اسے شہکار مکالموں کی فہرست میں درج کر لیا جائے۔۔ مثلآ وہ ماں جس کے بیٹے مارے گئے ہیں وہ اپنے آخری بیٹے کی زندگی کی دعائیں کرتی ہے اور پچھلے زمانوں کو یاد کرتی ہے :
کسی گلی میں خاک میں جذب ہوتا اپنا خون دیکھنا، اس سے بدتر کوئی دیکھنا نہیں ہوتا۔۔۔ وہ خون، برسہا برس لگ جاتے ہیں اسے پرورش کرنے میں اور پھر وہ ایک لمحے میں بہہ جاتا ہے۔۔ جب میں نے اپنے بیٹے کو گلی کے درمیان میں مرتے دیکھا تو میں نے اس کے خون میں اپنے ہاتھ گیلے کئے اور میں نے انہیں اپنی زبان سے جانا کہ یہ میرا اپنا خون تھا۔۔!!
•••••
کالم : چاند نے ایک خنجر ہواؤں پر منتظر رکھ دیا ہے
کالم نگار : مستنصر حسین تارڑ صاحب
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2853041994926315



