منتخب غزلیں
فیض احمد فیضؔ نذرِ مولانا حسرتؔ موہانی مرجائیں گ…

فیض احمد فیضؔ
نذرِ مولانا حسرتؔ موہانی
مرجائیں گےظالم کی حمایت نہ کریں گے
احرار کبھی ترکِ روایت نہ کریں گے
کیا کُچھ نہ مِلا ہے جو کبھی تُجھ سے مِلے تھے
اب تیرے نہ مِلنے کی شکایت نہ کریں گے
شب بِیت گئی ہے تو گُزر جائے گا دِن بھی
ہر لحظہ جو گُزری وہ حکایت نہ کریں گے
یہ فقر دِلِ زار کا عِوضانہ بہت ہے
شاہی نہیں مانگیں گے، وَلایت نہ کریں گے
ہم شیخ نہ لیڈر، نہ مصاحب نہ صحافی
جو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے
فیض احمد فیضؔ



