منتخب غزلیں

دل کا سرمایہ لئے تُو بھی کوئی بازار دیکھ! تیرے دش…

دل کا سرمایہ لئے تُو بھی کوئی بازار دیکھ!
تیرے دشمن کا چمک اُٹّھا ہے کاروبار، دیکھ!

جس پہ چلنے کا صلہ ہے منزلِ امن و سکوں
کھینچ لی ہے وقت نے اُس راہ میں دیوار، دیکھ!

روحِ تازہ کون پھونکے گا تنِ بے روح میں؟
لشکرِ درماندگاں ہے بے سپہ سالار، دیکھ!

ہجرتوں کے سلسلے باقی ہیں دنیا میں ابھی
لیکن اب ڈھونڈے سے بھی ملتے نہیں انصار، دیکھ!

جان دے کر جان لی تُو نے، بھلا یہ کیا کیا؟
تیری قربانی ہوئی میرے گلے کا ہار، دیکھ!

جس کی خوشبو سے معطّر ہے مشامِ زندگی
بے وقار و وزن پھرتا ہے وہ نافہ دار، دیکھ!

اے سراپا شمع! بزمِ ماہ و انجم سے نکل!
کن اندھیروں کو ہے تیری روشنی درکار؟ دیکھ!

دامنِ دل بھر کے لے جاتے ہیں اربابِ نظر
بے نوا درویش کا دربار ہے دربار، دیکھ!

کس کے روکے سے رکی ہے گردشِ لیل و نہار؟
ظلمتِ شب کے پجاری! صبح کے آثار دیکھ!

کب تلک گائے گا ماہرؔ عظمتِ ماضی کے گیت؟
عصرِ نَو کی روز افزوں گرمئ بازار دیکھ!

(ماہرؔ عبدالحئی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/