عالمی ادب
اچھے تراجم اور مترجمین گزشتہ روز برے تراجم پر بات ہوئی۔ آج اچھے تراجم کی بات کر…

اچھے تراجم اور مترجمین
گزشتہ روز برے تراجم پر بات ہوئی۔ آج اچھے تراجم کی بات کرتے ہیں۔ میری ناقص رائے میں سب سے اچھے مترجم جناب شاہد حمید ہیں جنہوں نے ٹالسٹائی کے وار اینڈ پیس اور دوستوفسکی کے کرامازوف برادران کو اردو میں ایسی خوبی سے ڈھالا کہ کمال کردیا۔ اس کے علاوہ سوفی کی دنیا پرائیڈ اینڈ پریجوڈائس اور ارنسٹ ہیمنگ وے کے بوڑھا اور سمندر جیسے تراجم پیش کئے۔ رواں سادہ سلیس۔
گزشتہ روز برے تراجم پر بات ہوئی۔ آج اچھے تراجم کی بات کرتے ہیں۔ میری ناقص رائے میں سب سے اچھے مترجم جناب شاہد حمید ہیں جنہوں نے ٹالسٹائی کے وار اینڈ پیس اور دوستوفسکی کے کرامازوف برادران کو اردو میں ایسی خوبی سے ڈھالا کہ کمال کردیا۔ اس کے علاوہ سوفی کی دنیا پرائیڈ اینڈ پریجوڈائس اور ارنسٹ ہیمنگ وے کے بوڑھا اور سمندر جیسے تراجم پیش کئے۔ رواں سادہ سلیس۔
دوسرے بہترین مترجم یعقوب یاور صاحب ہیں جنہوں نے ماریو پوزیو کی شاہکار ڈان سیریز گاڈ فادر آخری ڈان سسلیانو اور اومیرتا کے بہترین تراجم پیش کئے اگاتھا کرسٹی کے بھی کئی ناول ترجمہ کئے۔
تیسرے نمبر لر شوکت نواز نیازی ہیں جنہوں نے ٹوکل اے ماکنگ برڈ کا شاہکار ترجمہ معصومیت کا قتل کے عنوان سے کیا اور یہ ایوارڈ یآفتہ ٹھہرا ۔ اس کے علاوہ ننھا شہزادہ اور ہابٹ بھی ان کے اچھے تراجم ہیں۔
آپ بھی بتائیے کہ کون کون سے اچھے مترجمین آپ نے پڑھے ہیں؟




بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3870776323152872




Follow
سعید نقوی بھی بہترین مترجم ہیں ورجینیا وولف کی کتب کا ترجمہ جس گرفت کے ساتھ انہوں نے کیا ہھ بلاشبہ کمال فن
سب ہی اپنی جگہ اچھے مترجم ہیں۔
آپ جب اصل متن اور ترجمے دونوں کا مطالعہ کرتے ہیں، بعض جگہوں پر مترجم مجبور ہوتا ہے کہ جس زبان میں وہ اصل متن کو ڈھال رہا ہے، وہاں جملوں کا بہاؤ اور گرائمر، اس ترجمے کی زبان کے اعتبار سے دیکھے۔ وہ بہاؤ دراصل اہم ہے، نہیں تو اچھے تراجم کے ساتھ برے تراجم بھی موجود ہیں۔ اب یہاں برا ترجمہ کی وضاحت ضروری ہے کہ آیا کیا ترجمہ میں بہت زیادہ تبدیلیاں کی گئیں ہیں؟ کیا ترجمہ کرتے وقت صحت اصل متن کا خیال نہیں رکھا گیا، یا مترجم کا اسلوب ترجمہ شدہ نثر پہ غالب آگیا ہے، یہ چند ایک وجوہات ہیں، بہرحال لفظی ترجمہ بعض اوقات بوجھل ضرور معلوم ہوتا ہے لیکن وہی اصل متن کے سب سے نزدیک ہوتا ہے، مثال کے طور پر جیسے سراماگو کو لیجیے۔ اس کو اردو میں ترجمہ کرتے وقت دانتوں پسینہ آ جائے گا۔ ارجمند آرا کے تراجم بے حد رواں اور اصل متن سے قریب ہیں، اسی طرح اجمل کمال اور حیات موش والے عاصم بخشی کا ترجمہ بھی اچھا ہے۔ وہ قارئین جو ترجمے کی صعوبتوں سے واقف ہیں، وہ کسی حد تک فن ترجمہ کو بھی سمجھتے ہیں۔ آپ کی بات اچھے اور برے تراجم کے تناظر میں مزید وضاحت طلب ضرور ہے۔
میں جرم و سزا پڑھ رہا ہوں جس کا ترجمہ تقی حیدر اور نظر ثانی ظ۔ انصاری نے کی ہے۔ اچھا ترجمہ ہے۔
جرم و سزا پڑھ رہا ہوں ظ انصاری کی اچھا ترجمہ لگ رہا باقی مکمل ہونے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے
Parveen malik.she translated God of small things by Arun dahti roy
شاہد حمید۔۔۔
Sir Yasir Javvad b behtareen mutarjam hain… 150 sy 200 kitabon k tarajam kr chuky hain…. Inka resent Shahkar will durant ki series ka tarjma hai jo k 2 jild Tehzib ka irtiqa aa chuki hain aur jald 3rd b aany wali hai… Zail mai aik jild ki pic send kr raha hn… Inko mention kr dia hai… Mazeed malomat inki wall sy… Shukrya
Shukr hy zada intazar nae krna para ….mn ny 2 chor k yh sb parhi hui hen….
بلاشبہ شاہدحمیدجیسے باکمال مترجم کم ہیں۔ یعقوب یاورکے ماریوپوزوکی ڈان سیریزاوراگاتھا کرسٹی کے تراجم خریدنا ہیں۔ فی الحال ماللی استطاعت نہیں ہے۔ شوکت نیازی کے ہابٹ اورننتھاشہزادہ کے تراجم بہت عمدہ ہیں۔ معصومیت کاقتل لیا ہے لیکن ابھی پڑھا نہیں امید ہے اچھا ترجمہ ہوگا
اور کیا ان کتب کے پی ڈی ایف مل سکتے ہیں۔
Alwaysbuzy Beena
اس بارے آپ کی بات سے اتفاق ہے۔ یاور صاحب اور دوسرے صاحبان یقیناً بہترین مترجم ہیں۔
ان کے کئی تراجم میرے پاس موجود ہیں جن میں ماریوپوژر ، ڈین براؤن، اور اگاتھا کرسٹی کے تراجم شامل ہیں۔ معصومیت کا قتل میرے پاس موجود ہے جو بہت پڑھنے کا ارادہ ہے ۔ البتہ ہابٹ پچھلے سال پڑھ لیا تھا۔
کراما زوف برادران کا یہی ایڈیشن آج کل زیر مطالعہ ہے۔اس کے علاوہ معظم جاوید بخاری صاحب کی ترجمہ کردہ ہیری پوٹر سیریز بھی یقیناً مطالعے کے لائق ہے جو میرے خیال میں اردو میں اب تک ا س سیریز کا سب سے بہترین ترجمہ ہے۔
جاسوسی ناولوں کےحوالے سے مظہر الحق علوی، امجد رئیس، اثر نعمانی، اور مقبول جہانگیر کے تراجم بھی میرے پسندیدہ ہیں۔غرض اردو میں کئی اچھے مترجم موجود تھے اور ابھی بھی ہیں جو بہترین ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شاھد حمید صاحب بلا شبہ بہترین مترجم ھیں لیکن میں عمر میمن صاحب کوبھی اسی سطح کامترجم تسلیم کرتا ھوں ۔۔۔۔میمن صاحب نے ترجمے کےلیے فکشن کے جن موضوعات کو ھاتھ ڈالا وہ انفرادیت کاحامل ھے۔۔۔۔فن فشن نگاری کی تین جلدیں اور برگساں یوسا کی اھم تصنیف کا ترجمہ نوجوان ناول نگار کے نام خطوط اھم ھیں ۔۔۔۔ علاوہ ازیں زینت حسام۔ اجمل کمال بھی اھم مترجم ھیں جو عالمی فکشن کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کا کافی تجربہ رکھتے ھیں۔
اسپارٹیکس/مترجم شاہ محمد مری
ماری کلیر کی مہک/ندیم اقبال
حکایتِ یوسف تادرس/ندیم اقبال
پیلی بارش/اجمل کمال
دو نیم اپریل/سید نقوی
تیس شامیں موپاساں کے ساتھ/شوکت نواز نیازی
اندھے لوگ /احمد مشتاق
کافکا کہانیاں/ محمد عاصم بٹ
تنہائی کے سو سال/زینت حسام
وبا کے دنوں محبت/ارشد وحید
ایک پیش گفتہ موت کی روداد/افضل احمد سید
شاعری کی راہ سے/ابو عمیش
عنایت اللہ دہلوی
محمد عمر میمن
حسن عسکری
شاہد حمید
اجمل کمال
آصف فرخی.. سلیم الرحمن
یہ لوگ بہترین مترجمین ہیں
مخمور جالندھری، ظ انصاری، یوسف صدیقی
تراجم کے حوالے سے دو اور ناموں کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہے
1. سرخ میرا نام "ہما انور”
2. چاند کو گل کریں تو ہم جانیں۔ "عاصم بخشی”
Ya sab kidhar mil saktay hai
تراجم پر دنیا زاد اور. آج. نے بہت فوکس کیا ہے
Agr kisi k pas asif farukkhi k trajim to wo bahj dain
سلیم الرحمن صاحب۔۔شاید حمید صاحب
جمل کمال. سلیم الرحمن. ڈاکٹر ندیم اقبال. نجم الدین احمد
تراجم تو بہت سے پڑھے اور پڑھ بھی رہے ہیں مگر جن کتابوں نے لطف دیا وہ حسبِ ذیل ہیں۔
حکایتِ یوسف تادرس ، ندیم اقبال
اندھے لوگ ، احمد مشتاق
سدھارتھ ، یعقوب یاور
تنہائی کے سو سال ، زینت حسام
ہیرا منڈی ، صفدر سحر
سُرنگ ، آصف فرخی
الف ، ڈاکٹر فرید اللہ صدیقی
دخترِ رومی ، انعام ندیم
بوڑھا اور سمندر ، شاہد حمید
چالیس چراغ عشق کے ، ہما انور
بوف کور ، اجمل کمال
یادِ مفارقت ، سید سعید نقوی
اب تک سب سے اچھا ترجمہ جو پڑھا
The yellow rain
/پیلی بارش/
کا ہے جسے اجمل کمال نے اردو میں ڈھالا ہے۔
زینت حسام/ تنہائی کے سو سال
عزازیل / ندیم اقبال
بوڑھا اور سمندر/شاہد حمید