عکسِ خیال

ساقی شراب لا ، کہ طبیعت اُداس ھے مطرب رُباب اُٹھا …

ساقی شراب لا ، کہ طبیعت اُداس ھے
مطرب رُباب اُٹھا ، کہ طبیعت اُداس ھے

چُبھتی ھے قلب و جاں میں ، ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈُوب جا ، کہ طبیعت اُداس ھے

شاید ترے لبوں کی ، چٹک سے ھو جی بحال
اے دوست مُسکرا ، کہ طبیعت اُداس ھے

ھے حُسن کا فسُوں بھی ، علاجِ فسردگی
رُخ سے نقاب اُٹھا ، کہ طبیعت اُداس ھے

میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی ، پر آج شب
اے مہ جبیں نہ جا ، کہ طبیعت اُداس ھے

توبہ تو کر چکا ھُوں ، مگر پھر بھی اے عدم
تھوڑا سا زھر لا ، کہ طبیعت اُداس ھے

”عبدالحمّید عدم“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/