مختصر کہانیاں

منجھدار محبت وجیہہ بخاری قسط نمبر 1 10 بجے تھے…

???? منجھدار محبت
???? وجیہہ بخاری
???? قسط نمبر 1

10 بجے تھے اور ویسے بھی آج اتوار تھا تو اس کا موڈ اچھا خاصا خراب ہو گیا الارم کی اواز سے اس نے الارم بند کیا اور پھر سے کمبل چہرے تک ڈھانپ کر دوبارا سو گئی
**************
نور بیٹا؟ اٹھ جاو جلدی سے رقیہ نے اسے جھنجھوڑ کر کہا جو گہری نیند میں تھی کیا ماما اتوار کو تو سونے دیا کریں وہ آنکھیں مسلتے ہوئے بولی
۱ بج گیا ہے ہو تم جانتی ہو سب اتوار کو بھی آٹھ بجے سے زیادہ نہیں سوتے ایک تم ہی ہو جو گھنٹوں سوئی رہتی ہو اور تمھاری وجہ سے مجھے آغا جان اور بھابی جان کے طنز سننے پڑتے ہیں وہ بیٹا تمھیں بگڑی ہوئی کہتے ہیں جب کے میں یہ ہرگز نہیں برداشت کر سکتی کے کوئی میری بیٹی کو غلط کہے تم میری جان ہو نور یہ سب حرکتے چھوڑ دو پلیز بیٹا انھوں نے اسے خود سے لگاتے بھرائی ہوئی آواز میں کہا
ماما میں اپنے آپ کو اس گھر کا حصہ نہیں سمجھتی تو کیوں میں یہاں کے قاعدوقوانین پر عمل کروں اور ماما تائی جی کا کام یہی ہے اور جب تک وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دیں انھیں چین نہیں آتا اور میں اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے لیئے نہیں تبدیل کر سکتی بیشک وہ خود کو کریں شوق سے کریں پر مجھ سے امید نہ رکھیں وہ یہ کہہ کر باتھروم میں چلی گئی اور رقیہ تاسف سے اسے دیکھنے لگی وہ بہت ہٹ دھرم تھیں وہ جانتی تھیں انھوں نے ایک ٹھنڈی سانس بھری اور نیچے آگئی
————————
وہ بالوں کا جوڑا بنایا چادر لی اور نیچے آگئی ناشتے کی ٹیبل پر صدشکر کوئی نہیں تھا صرف ثمن اور شاہمیر بیٹھا تھا اس نے شاہ میر کو دیکھ کر تیوری چڑھا لی مگر منہ سے کچھ نہ بولی
واہ ثمن آج تو بڑے بڑے لوگ ٹیبل پر موجود ہیں
ثمن اس کی بات پر کھل کر مسکرائی جب کے نور نے خود کو کوئی بھی بات کہنے سے روکا
اور چپ چاپ بریڈ پر جیم لگانے لگی
ارے کہیں بہری تو نہیں ہو گئی یہ شاہ میر نے ڈرے سے انداز میں کہا
نور اور ثمن حیرت سے اسے دیکھنے لگے
بھئی اس لیئے کے آتشفشاں پھٹا نہیں ورنہ آگے پیچھے تو پھٹا رہتا ہے
وہ شرارت سے مسکرایا
شاہ میر تم اپنی حدود پار کر رہے ہو
نور نے دانت کچکچائے
ارے تو محترمہ نور صاحبہ آپ ہی مجھے میری حدود بتا دی وہ جل کر رہ گئی
زیادہ شوق ہے تمھیں اپنی بیعزتی کرانے کا تو آو کرواو چین نہیں آرہا نہ تمھیں وہ غرائی لو آخر کار پھٹ ہی پڑی ایٹم بم کی طرح ہر وقت لڑتی رہتی ہے چڑیل کہیں کی
وہ انکھوں میں شرارت لیئے بولا

احسان خان جو کہ حویلی مں آغا جان سے مشہور
تھے ان کے تین بچے تھے احتشام خان محتشم خان اور عمران خان
آغا جان نے اپنے دو بچوں کی شادی تو اپنی پسند سے اپنے دوست کی بیٹیوں رحمہ اور سعدیہ سے کی مگر عمران نے اپنی یونیورسٹی فیلو رقیہ سے کی مگر آغا جان نے انھیں قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا رحمہ اور سعدیہ کا رویہ بھی رقیہ کے ساتھ اچھا نہیں تھا وہ سارا دن کام میں لگی رہتی ملازم ہونے کے باوجود
رحمہ کے دو بیٹے عالیان اور شاہمیر تھے عالیان ابھی دسویں میں تھا جبکہ شاہ میر بزنس میں ہاتھ بٹا رہا تھا شاہمیر آغا جان کا بہت لاڈلا تھا اور سعدیہ کی دو بیٹیاں ثمن اور اشنا تھی ثمن محتشم خان پر تھی نرم مزاج اور نور سے بہت محبت کرتی تھی اس کے برعکس اشنا نور کو بلکل پسند نہیں کرتی تھی اور ہر وقت اسکو نیچا دکھانے کا سوچتی رہتی تھی وہ سب آغآ جان کے لاڈلے تھے سوائے ایک نور کے
************
وہ تیار ہو کر نیچے آئی تو عمران رقیہ شاہمیر اور رحمہ بیٹھے تھے
ماما میں صنم کی طرف جا رہی ہوں اس نے کسی کو بھی مخاطب کٰئے بغیر کہا رحمہ تو جی جان سے جل گئی اس کی حرکت پر
عمران اب یہ اتنی آزاد ہوگئی ہے کہ اکیلی باہر جایا کرے گی وہ غصے سے بولیں
تو آپ کی بہن کی بیٹیاں بھی اتنی آذاد ہو گئی ہیں کہ اکیلی جائیں وہ بھی دوبدو بولی
حال دیکھو عمران تم اس لڑکی کا غضب خدا کا اس حلیہ میں باہر جا رہی ہے ہمارے خاندان میں آج تک کسی لڑکی نے اس طرح کا لباس نہیں پہنا اور تو اور دیکھو کتنے جگرے سے اکیلی باہر جا رہی ہے میں تو اسکے پڑھنے کے حق میں نہ تھی اب دیکھو کیسی کیسی حرکتیں کرتی پھر رہی ہے ہماری ناک کٹوائے گی وہ انتہائی حقارت سے بولیں
کیوں تائی جان یہ سارے حق صرف آپ کے بہن ہی کی بیٹی اشنا کے ہی ہیں کیا؟ اور یہ میری زندگی ہے میری مرضی کہاں جاوں کیا پہنوں کیا کروں برائے مہربانی آپ مجھ پر دھیان دینا چھوڑیں اور اپنے بیٹے پر دھیان دے کیا کرتا ہے یہ کہہ کر وہ باہر جانے لگینور العین عمران چلائے وہ رک گئی مگر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا شاہ میر افسوس سے رحمہ کی طرف دیکھنے لگا عمران نے جا کر اس کا ہاتھ کھنچا اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور عمران نے ایک زوردار تھپڑ اس کے منہ پر مارا رقیہ تو رقیہ سب انکو حیرت سے دیکھنے لگے
نور بے یقینی سے انکو دکھ رہی تھی وہ روتے ہوئے اپنے کمرے میں بھاگی
جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/