آپ میں سے اکثر لوگوں نے رابرٹ گرین کی مشہورِ زمانہ کتاب "دا 48 لاز آف پاور” پڑھی…

1. کبھی بھی اپنے استاد یا رہبر سے آگے نہ نکلیں:
[ان پر غلبہ حاصل کرنے سے گریز کریں اور انہیں برتر محسوس کروائیں تاکہ وہ آپ کو اپنے مزید گر سکھاتے رہیں. ]
2. دوستوں پر حد سے زیادہ بھروسہ نہ کریں:
[محتاط رہیں کیونکہ اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جا سکتی ہے.]
3. اپنے ارادوں کو چھپا کر رکھیں:
[اختیارات برقرار رکھنے کے لیے اپنے مقاصد کو پوشیدہ رکھیں.]
4. ہمیشہ ضرورت سے کم بولیں:
[طاقت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے الفاظ کو محدود کرتے ہوئے انہیں ظاہر کرنے سے گریز کریں.]
5. زندگی کی بہت سی چیزیں شہرت پر منحصر ہوتی ہیں اسی لیے اپنی شہرت کی حفاظت کریں:
[شہرت اہم ہے اور ہر قیمت پر اس کی حفاظت کریں.]
6. ہر قیمت پر لوگوں کی توجہ حاصل کریں:
[اپنی پوزیشن اور اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے دوسروں کی توجہ مبذول کریں.]
7. دوسروں کو اپنے کام کرنے کے لیے استعمال کریں مگر کریڈٹ خود لیں:
[کاموں کو تفویض کریں لیکن ان کی کامیابی کا کریڈٹ خود حاصل کریں.]
8. دوسرے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیں. اس مقصد کے حصول کے لیے اگر ضروری ہو تو انہیں کوئی لالچ دیں:
[لوگوں کو اپنی طرف راغب کرو. ان کا تعاقب نہ کرو.]
9. عمل کے ذریعے جیتیں نہ کہ دلیل کے ذریعے:
[اعمال کو الفاظ سے زیادہ اونچی آواز میں بولنے دیں اور دلائل سے گریز کریں.]
10. ناخوش اور بدقسمت لوگ انفیکشن ہوتے ہیں، ان سے بچیں:
[منفی اثرات سے دور رہیں؛ وہ آپ کی کامیابی کو متاثر کرسکتے ہیں.]
11. اپنی صلاحیتوں کو ایسے استعمال کریں کہ لوگ آپ پر منحصر رہیں:
[کنٹرول اور طاقت برقرار رکھنے کے لیے لوگوں کو اپنے آپ پر انحصار کرنے کا عادی بنائیں.]
12. لوگوں کو بے ضرر بنانے کے لیے ایمانداری اور سخاوت کا سیلیکٹو یا من پسندانہ استعمال کریں:
[ایمانداری اور سخاوت کا سیلیکٹو استعمال کرنا سیکھیں.]
13. احسان مندی یا رحم کی بھیک مانگ کر لوگوں کی مدد حاصل کرنے کی بجائے اُن کے ذاتی مفادات کی اہمیت کو اجاگر کریں تاکہ وہ لوگ اپنے فائدے کے لیے آپ کی مدد کے لیے تیار ہو جائیں.
[آپ کی مدد کرنے کے لیے لوگ اس وقت زیادہ متحرک ہوں گے اگر اس عمل میں ان کا ذاتی مفاد وابستہ ہوگا.]
14. خود کو ایک دوست کے طور پر پیش کریں مگر ایک جاسوس کے طور پر کام کریں:
[ضروری معلومات جمع کرتے وقت دوستانہ نظر آئیں.]
15. اپنے دشمن کو مکمل طور پر کچل دیں:
[جوابی کارروائی کو روکنے کے لئے اپنے دشمن کو مکمل طور پر ختم کریں.]
16. احترام اور عزت کو بڑھانے کے لیے لوگوں کو کم میسر آئیں:
[اپنی قدر اور خواہش کو بڑھانے کے لئے اپنے آپ کو نایاب بنا کر پیش کریں.]
17. دوسروں کو تجسس میں رکھیں. غیر یقینی کی صورتحال پیدا کریں:
[پر اسراریت اور غیر یقینی کی فضا برقرار رکھیں.]
18. اپنے آپ کو بچانے کے لیے اپنے گرد حصار نہ بنائیں کیونکہ تنہائی زیادہ خطرناک ہے:
[تنہائی آپ کو کمزور کر سکتی ہے. تحفظ کے لیے اتحاد بنائیں.]
19. یہ حقیقت ضرور ذہن میں رکھیں کہ آپ کس کے ساتھ معاملات طے کر رہے ہیں. اس لیے غلط شخص کو کبھی ناراض نہ کریں:
[لوگوں کو سمجھیں اور طاقت رکھنے والوں کو ناراض کرنے سے گریز کریں.]
20. کسی سے کوئی وعدہ نہ کریں:
[اپنے اختیارات آزاد رکھیں. کسی ایک شخص یا گروپ سے وابستہ نہ ہوں.]
21. دھوکہ کھانے والوں پکڑنے کے لیے دھوکہ کھانے والے کا کردار ادا کریں. کیونکہ وہ ضرورت سے کہیں زیادہ بیوقوف دکھائی دیتے ہیں:
22. وقتی طور پر ہتھیار ڈالنے کی حکمت عملی کا استعمال کریں اور کمزوری کو طاقت میں تبدیل کریں:
[دوسروں کو تحفظ کے جھوٹے احساس کے احساس میں مبتلا کرنے کے لیے آپ کمزور دکھائی دیں.]
23. اپنی قوتوں پر توجہ مرکوز کریں:
[زیادہ سے زیادہ اثر کے لئے اپنی توانائیوں اور وسائل پر توجہ مرکوز کریں.]
24. کامل درباری کا کردار ادا کریں:
[فائدہ کے لئے مختلف حالات اور لوگوں کے مطابق ڈھل جائیں۔]
25. اپنے آپ کو دوبارہ تخلیق کریں:
[کامیابی اور مطابقت پذیری کے لئے اپنے آپ کو مستقل طور پر از سر نو تشکیل دیں۔]
26. اپنے کردار کو صاف رکھیں:
[متنازعہ یا گندے کام میں براہ راست ملوث ہونے سے گریز کریں۔]
27. لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا یقین جیتیں تاکہ وہ آپ کے اندھے پیروکار بن جائیں:
[لوگوں کی کسی بڑی چیز پر یقین کرنے کی خواہش کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کریں۔]
28. جرأت کے ساتھ عمل کریں:
[توجہ اور کنٹرول حاصل کرنے کے لئے فیصلہ کن دلیری سے کام کریں۔]
29. اپنے راستے کی آخر تک مکمل منصوبہ بندی کریں:
[اچھی طرح سے منصوبہ بندی کریں اور تمام ممکنہ نتائج پر غور کریں.]
30. اپنی کامیابیوں کو لوگوں کے لیے سادہ اور آسان نظر آنا دکھائیں:
[پراسراریت قائم رکھنے کے لیے اپنی کامیابی کو آسان اور سادہ بنائیں۔]
31. اپنی چوائسز کو کنٹرول کریں. پہلے دوسروں کو ان کے کارڈ کھیلنے دیں:
[دستیاب چوائسز کو کنٹرول کرکے صورتحال کو کنٹرول کریں۔]
32. لوگوں کی تصوراتی مسرتوں یعنی فینٹا سیز سے کھیلیں:
[اثر و رسوخ پانے کے لیے لوگوں کی خواہشات، تصورات اور مسرتوں پر اثر انداز ہونا سیکھیں۔]
33. ہر آدمی کی کمزوریوں سے واقفیت حاصل کریں:
[کنٹرول برقرار رکھنے یا فائدہ حاصل کرنے کے لیے کمزوریوں کی نشاندہی کریں۔]
34. اپنے انداز میں منفرد بنیں. بادشاہ کی طرح برتاؤ کریں اور اس کے جیسا سلوک پائیں:
[احترام کے حصول کے لیے شاہانہ اعتماد اپنائیں۔]
35. وقت کے استعمال میں مہارت حاصل کریں:
[موقع محل کے حساب سے کب کیا کام کرنا ہے یا کب اسے گریز کرنا ہے، اس فن میں مہارت سیکھیں.]
36. ان چیزوں سے نفرت کریں جو آپ حاصل نہیں کر سکتے. ان کو نظر انداز کرنا بہترین انتقام ہے:
[کنٹرول اور طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے ناقابل حصول چیزوں کو نظر انداز کریں۔]
37. جاذبِ نظر نظارے تخلیق کریں:
[توجہ مبذول کرنے اور کنٹرول کرنے کے لیے ڈرامائی واقعات کے تسلسل کو تشکیل دیں۔]
38. اپنی مرضی کے مطابق سوچو اور دوسروں کے مطابق برتاؤ کرو:
[آزادانہ طور پر سوچیں لیکن قبولیت حاصل کرنے کے لیے ظاہری طور پر دوسروں سے مطابقت پیدا کریں۔]
39. مچھلی پکڑنے کے لیے پانی میں ارتعاش پیدا کریں:
[موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے افراتفری یا الجھاؤ پیدا کریں۔]
40. مفت کے کھانے سے پرہیز کریں:
[دنیا میں کچھ بھی مفت نہیں ہوتا. لہٰذا سخاوت کی آڑ میں پوشیدہ ارادے رکھنے والوں سے محتاط رہیں۔]
41. ایک عظیم آدمی کے نقش قدم پر چلنے سے گریز کریں:
[اپنا راستہ خود بنائیں. عظیم پیشواؤں کے ساتھ براہ راست موازنہ کرنے سے گریز کریں۔]
42. چرواہے پر حملہ آور ہوں. بھیڑیں خود بخود بکھر جائیں گی:
[پیروکاروں کو منتشر کرنے کے لیے رہنما کو نشانہ بنائیں۔]
43. دوسروں کے دل و دماغ کو فتح کریں:
[کنٹرول پانے کے لیے جذبات اور خیالات کو متاثر کریں.]
44. دوسروں کو غیر مسلح کرنے یا مشتعل کرنے کے لیے، انہیں آئینہ دکھائیں:
[دوسروں کو غیر مسلح کرنے یا مشتعل کرنے کے لیے ان کے طرز عمل کی عکاسی کریں۔]
45. تبدیلی کی ضرورت پر زور دیں. مگر ایک ہی وقت میں بہت زیادہ اصلاح نہ کریں:
[مزاحمت سے بچنے کے لیے احتیاط سے تبدیلی کی وکالت کریں۔]
46. کبھی بھی بہت کامل یعنی پرفیکٹ نظر نہ آئیں:
[ہمدردی اور رابطہ حاصل کرنے کے لیے کمزوریوں کو ظاہر کریں۔]
47. تعین کردہ حد سے آگے مت بڑھیں، جس کا آپ نے ارادہ کیا تھا. لہٰذا فتح کے عمل میں، سیکھیں کہ کب رک جانا ہے:
[حد سے تجاوز نہ کریں؛ زیادہ سے زیادہ فائدے کے حصول کے لیے لازمی سیکھیں کہ کب رکنا ہے۔]
48. خود کو بے ڈول یا بے ہئیت تصور کریں:
[مختلف حالات اور چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے قابل قبول اور لچکدار بنیں۔]
”طاقت کے حصول کے 48 قوانین“
مصنف: رابرٹ گرین
ترجمہ/تلخیص و تبصرہ: مزمل حسین گوندل
نوٹ:
مذکورہ بالا اصولوں میں سے کئی سے میں ذاتی طور پر متفق نہیں بھی ہوں کیونکہ میری اخلاقیات کی نظر میں یہ سب ٹھیک نہیں ہے. میں خود مختلف ورک پلیسز پر شکار رہا ہوں. لوگوں کے اندرونی ارادوں کو نہ بھانپ سکنے پر طاقت کے حصول کے خواہشمندوں کے ہاتھوں استعمال ہوتا رہا ہوں. میں سمجھتا ہوں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ اپنے دفاع کی خاطر لوگوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں ورنہ کئی مواقع پر آپ کچل دیے جاتے ہیں.
"The 48 Laws of Power” by Robert Greene
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3835620033335168




منافق بننے كے 48 ٹوٹكے
اسکی شہرت تو کافی سنی ہے مگر، کیا یہ ترجمہ ہو چکی ہے اردو میں؟
Thanks with love & care Bro!
اگر آپ کے پاس سوفٹ فارم میں موجود ہے تو شئیر کریں پلیز
میکیاولی…
lol
دلچسپ کتاب ۔ یہ کتاب جیسے ہی شایع ہوئی تھی مجھے پڑھنے کا موقع ملا تھا اور میں نے اس ترجمہ بھی کرنا چاہا۔۔ لیکن اور بھی غم حصے میں تھے تو یہ کام بھی رہ گیا تھا
کئی مشورے یا نچوڑ انسانیت پر جبر اور انسانیت کی تذلیل کے مصداق ہیں، ہم ان پر عمل سے بچیں ۔ پاور ایک آنے جانے والی چیز ہے، اور اس کا دینا اور لینا قدرت کے اختیار میں ہے ۔
ایسی کتابیں سیاست دانوں یا مقتدرہ کے لوگوں کے لیے تجویز کی جاتی ہیں انسانوں کے لیے نہیں۔۔۔۔۔۔!!!!
Very much dangerous for society…. N totally against to the teaching of Our Lord who created us and He already gave all the instructions for our our proper function in manual scripture called Quran and Hadith too.. so no need to read this bullshit
کچھ ایسی ہیں جو اخلاقیات سے میچ نہیں کرتیں۔
اس کتاب کے محتویات میں مفید اور خراب سب جمع ہیں۔۔۔ اکثریت تو ایک دوسرے سے بھی متعارض ہیں۔۔۔ میکیاولی یا چانکیہ ٹائپ نفسیات ہیں۔۔ یہ کتاب ہمیشہ قابل اعتراض رہی ہے۔۔۔ علاوہ ازیں اس کا زیادہ تر حصہ مقتدرہ یا بادشاہوں کےلئے مُشیر شہ پارہ ہے۔۔۔
بہرحال آپ نے اختتامی تبصرہ کرکے بہتر خلاصہ دیا ہے