عالمی ادب
بلبل نغمہ زن کے لیے جون کیٹس تڑپ درد کی دل میں ہ…

بلبل نغمہ زن کے لیے
جون کیٹس
تڑپ درد کی دل میں ہے
خواب گیں بے حسی سے ہے دکھتا بدن
کہ جیسے پیا ہو کوئی زہر میں نے
یا خالی کیا ہو کسی جام افیون کو درد تہہ تک
لگا ایک پل اور میں ڈوبتا ہی گیا ایک دریائے مدہوش کن میں
تری خوش نصیبی کا شکوہ نہیں یہ
میں تیرے طرب کا ہم آواز ہوں
درختوں کی دیوی
سبکسار پرواز والی پری
سفیدے کے سرسبز بن کے کسی خطہء خوشنوا میں
گھنے انگنت سایوں کے درمیاں
صدائے بلند اور آسان میں
بہاروں کا نغمہ سناتی ہے تو
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2847726112124570



