منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) نیند میں اک گپھا بنا رہا ہوں…

( غیــر مطبــوعــہ )

نیند میں اک گپھا بنا رہا ہوں
خواب کا راستہ بنا رہا ہوں

یہ جو کوشش ہے ‘ اُس سے ملنے کی
خود سے اک رابطہ بنا رہا ہوں

میں جو منظر میں اب کہیں بھی نہیں
خود کو اک حاشیہ بنا رہا ہوں

ٹوٹے پھوٹے سے اپنے لفظوں سے
ایک پیاری دعا بنا رہا ہوں

شاعری ہو رہی ہے یوں مجھ میں
خامشی کو صدا بنا رہا ہوں

لفظ کا عکس دیکھنے کے لئے
حرف کو آئنہ بنا رہا ہوں۔۔

تیری عریاں تنی کے صدقے میں
خود کو تیری قبا بنا رہا ہوں

دھیان میں ہوں میں ایک مدّت سے
جانے کیا سلسلہ بنا رہا ہوں

سب تو پہلے سے ہی بنا ہوا ہے
میں کسے اور کیا بنا رہا ہوں؟

( مہِندرا کُمار ثانیؔ )

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/