عالمی ادب

شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی شہرہ آفاق تصنیف &qu…

شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی شہرہ آفاق تصنیف " فصوص الحکم"
( ضروری نوٹ)
شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی عظیم الشان تصانیف " فصوص الحکم " اور "فتوحات مکیہ" کا تعارف کروانے اور اسے زیر قلم لانے کی نہ میری ہمت ھے نہ وسعت مطالعہ اور نہ ھی اتنا زرخیز ذہن کہ میں اس انتہائی عظیم کتاب کے بارے میں کچھ تحریر کرسکوں ۔۔
اس کتاب کے تعارف اور شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کے بارے میں لکھنا مجھ جیسے گناہگار اور کم علم شخص کے تصور میں بھی نہیں آسکتا ۔۔مگر ایک مرتبہ پھر محترم ستار طاہر مرحوم کا شکریہ کہ انھوں نے اس کتاب اور شیخ ابن عربی کا ایک خوبصورت تعارف کروایا اور ان ھی کی زبانی ۔میں اسے تحریر کرنے کی ہمت کر رھا ھوں ۔۔۔

****خواب میں مجھے حضور نبی ﷺ کی زیارت کا شرف حاصل ھوا ۔۔اپﷺ کے دست مبارک میں ایک کتاب تھی اور حضور ﷺ نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا ۔۔ "یہ کتاب لے لو — اسے خلق خدا تک پہنچا دو تاکہ وہ اس سے فیض اٹھا سکے"
میں نے سر نیاز جھکا دیا ۔حضورﷺ نے اس خواب میں جن مطالب و معانی سے مجھے سرفراز فرمایا تھا ۔۔میں نے انہیں پوری دیانت اور اخلاص سے تحریر کرکے خلق خدا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔اس کتاب کی تالیف کے پورے عرصے میں٫ میں ہمیشہ خدا کے سامنے دعا کرتا رھا کہ خدا کی عنایت میرے شامل حال رھے ۔شیطانی وسوسوں اور ادہام سے خدا میری حفاظت کرے ۔۔ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے کرم سے نوازتا رھے تاکہ میں جو کچھ بھی ضبط تحریر میں لاؤں وہ آپ ﷺ کے خیالات کی ترجمانی ھو اور اس میں میری اپنی کوئی رائے اور بات شامل نہ ھو ۔۔
یہ خواب شیخ اکبر محی الدین ابن عربی نے اپنی بے مثل اور لاثانی تصنیف " فصوص الحکم " کے دیباچے میں لکھا ھے ۔۔جب شیخ اکبر ابن عربی یہ کتاب لکھ چکے تو انہیں پورا اطمینان اور سکون تھا کہ انہوں نے اس میں وہی کچھ لکھا ھے جو حضور اکرم ﷺ نے ان کو عطا کیا تھا ۔۔
فصوص الحکم کی سب سے بڑی خوبی یہ ھے کہ اس میں حضور نبی کریم ﷺ کی محبت ایک سطر میں جھلکتی ھے ۔۔فصوص الحکم کے مطالعے سے اس حقیقت کا بھی ادراک ھوتا ھے کہ اس کتاب کا مصنف فنا فی الرسول کی منزل سے گزر کر وحدت الوجود کی منزل تک جا پہنچتا ھے شیخ " حقیقت محمدیہﷺ کو انسان کامل کی تلاش وجستجو کا حاصل قرار دیتے ہیں کہ جو اس کا ادراک حاصل کرلیتا ھے اسے حقیقت الہٰیہ تک رسائی میں کوئی دقت پیش نہیں آتی ھے ۔جس نے نبی آخر الزماںﷺ کو پا لیا اس نے خدا کو پالیا ۔شیخ ابن عربی فرماتے ہیں ۔
" اس کرہ ارض پر ہی نہیں بلکہ پوری وسعت کائنات میں اگر کوئی بندہ مومن ھے کہ جس کا قلب عارف مصارف یزدانی ھو — تو وہ صرف اور صرف محمد عربیﷺ کا ھے — کسی دوسرے کی کیا مجال کہ وہ اس مقام کی رفعتوں اور عظمتوں سے شناسا ھوسکے ۔۔
شیخ اکبر ابن عربی کا عقیدہ ھے کہ دنیا میں جتنے بھی انسان کامل یعنی انبیائے کرام گزرے ہیں ۔۔ان کے لئے اسوہ کامل اگر کوئی ذات ھے تو وہ نبی آخر الزماں محمدﷺ کی ذات مبارک و اقدس ھے ۔جس نے مشاہدہ حق کے ہفتہ خواں کو سر کرنا ھو اسے اپنا دامن تجلیات محمد ﷺ سے بھرنا چائیے ۔۔
کتاب کے دوسرے باب میں شیخ اکبر ابن عربی نے انکشاف کیا ھے جو آج کے حالات کے مطابق بے حد چونکا دینا والا ھے ان کے اس انکشاف کا حرف بحرف ترجمہ یوں ھے ۔۔
حضرت شیث کے نقش قدم پر نسل انسانی کا وہ آخری فرد ظہور پزیر ھوگا— حضرت شیث کی مانند اسرار خداوندی کا محرم ھوگا ۔حاملین آسرا الہی میں یہ بچہ بمنزلہ خاتم الاولیاء کے ھوگا اس کے بعد کوئی ایسا بچہ پیدا نہ ھوگا ۔اس کے ساتھ اس کی ایک بہن بھی پیدا ھوگی جس کی ولادت اس کے بچے سے پہلے ھوگی اور وہ اس ملک کی زبان میں اسرار الہیہ کو منکشف کرے گا ۔۔
شیخ فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں وہ بچہ پیدا ھوگا اس وقت ابادی بہت کثیر ھوگی اور وسائل معیشت محدود ھوجاہیں گے ۔وہ لکھتے ہیں کہ مردوں اور عورتوں میں بانجھ پن کا سلسلہ شروع ھوجایے گا۔۔ نکاحوں کی کثرت کی وجہ سے اولاد کا سلسلہ منقطع ھوجایے گا ۔۔یہ صاف اور واضح اشارہ ھے خاندانی منصوبہ بندی پر — یعنی اس زمانے میں خاندانی منصوبہ بندی پر بڑی شدت سے عمل کیا جا رھا ھوگا ۔۔۔ شیخ اکبر ابن عربی فرماتے ہیں کہ خدائے ذوالجلال نے اس کائنات رنگ وبو کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ اس کائنات کے ائینے میں اپنی تجلیات و صفات کا مشاہدہ کرے ۔حدیث قدسی میں فرمایا گیا ھے ۔۔۔
"میں ایک چپھا ھوا خزانہ تھا ۔۔میں نے چاہا کہ میں پہجانا جاؤں ۔خود کو بھی اپنی تمام صفات کے حوالے سے پہچان لوں اور دنیا بھی میری عظمتوں کی شناسا ھو ۔۔چنانچہ میں نے لوگوں کو تخلیق کیا اس کے ذریعے لوگوں نے میری معرفت حاصل کی ۔۔۔
اس کتاب کے ترجمے کا ایک لنک یہاں دئیے جارھا ۔
یاد رھے کہ فصوص الحکم اور فتوحات مکیہ جیسی دو کتابوں کا مطالعہ جہاں ایک طرف آپ کو روحانیت کی دنیا میں لے جائے گا وہیں اپ کے ذہنوں میں بےشمار سوالات بھی جنم لیں گے اور اس کے علاؤہ آپ ایک عجیب سی کیفیت سے بھی دوچار ھوں گے کہ بہرحال اس کتاب کا مطالعہ ھر شخص کے بس کی بات بھی نہیں ۔۔ایسی صورت میں اپنے ذہنوں میں پیدا ھونے والے سوالات کے جوابات کے لئے کسی بڑے معتبر عالم دین سے بھی راہنمائی حاصل کی جاسکتی ھے ۔۔۔

http://www.maktabah.org/en/item/2052-fusoos-urdu


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2759514387612410

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/