منتخب غزلیں

کیا ضروری ہے کہ ہنگا مہءِ محشر بھی بَنوُں وَجۃِ تخ…

کیا ضروری ہے کہ ہنگا مہءِ محشر بھی بَنوُں
وَجۃِ تخلیقِ جَہاں ہوں یہ سزا کافی ہے
—————
لاکھ موسم آئیں گے بندِ قبا کھلنے تلک
نیمِ وا آنکھیں زرا منظر بَہ منظر کھولنا

– اِقتدار قدر کا یومِ وفات
September 13, 1994
..
منتخب اشعار
..
کوئی بھی راز _سربستہ نہیں رندوں سے پوشیدہ
ہمارے سامنے لاو مسائل ہیں جو پیچیدہ
ترے در پر جبیں رکھ دی ہے مدہوشی کے عالم میں
تری عظمت کا کیا ہوگا جو میں ہو جاؤں سنجیدہ
….
اپنی جانب نگراں ہوں یہ سزا کافی ہے
خود ہی میں اپنا جہاں ہوں یہ سزا کافی ہے
اک بلا روشنی_ دیدہ و دل ہے یا رب
ہدف_ کم نظراں ہوں یہ سزا کافی ہے

پیام_ منزل ہےپھرلبوں پرچھپےہیں پھرآستیں میں خنجر
وہی ہمارے لہو کے پیاسے پھر آگئے ہیں سبز باغ لے کر

بحر کو قطرے میں اور ذرے میں صحرا دیکھنا
پھر تماشا گاہ _ عالم میں تماشا دیکھنا

جہاں ہم اہل _ نظر فن کی کاوشوں میں رہے
کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو نمائشوں میں رہے
کوئی چراغ سر _ رہ گذر نہ ہو روشن
ہوا کے ساتھ اندھیرے بھی سازشوں میں رہے
….
بنجر زمیں سے نہ اگا باوفا کوئی
مہر و وفا کے بیج میں بوتا رہا بہت

خوں سے سینچا تھا کبھی نخل_ تمنا دل نے
شجر _ درد کی ہر شاخ ہری آج بھی ہے
….
شمشیروں کے بس کا تنہا روگ نہ تھا
لفظوں نے بھی اکثر قتل _ عام کیا

نشاط _ خندہ ء گل ہے فسون_ یک لمحہ
اس ایک لمحے کو یا رب مگر ثبات بھی ہو

کلاہ_ بے نیازی سر سے اتری ہے نہ اترے گی
یہ ممکن ہے فصیل_ جسم گرد_راہ ہو جائے

دامن پہ مرے اشک_ ندامت کا داغ تھا
کیوں آفتاب_ حشر کا چہرہ اتر گیا
..
حصار_ ذات سے نکلا تو مجھ پہ راز کھلا
کہ تھے سراب _ نظر میری زندگی اور تو

قدر~ خون _ دل سے سچے حرف لکھنے کا عمل
ہے اندھیری جھیل میں سورج کا منظر کھولنا

لرزاں ہے قصر _ جبر کی دیوار دیکھنا
یارو ہوائے وقت کی رفتار دیکھنا
اے اقتدار قدر کراچی سے شہر میں
کیا میر پور خاص کے آثار دیکھنا
….
وہی گلیاں کہ جہاں پھول بچھا کرتے تھے
سنگ ریزوں سے وہاں اب بھی مدارات تو ہے
راہ _ غم کتنی ہی پر خار ہو کتنی ہی طویل
مجھ کو کیا غم مرے ہاتھوں میں ترا ہات تو ہے
میر پور خاص میں مر جانے کو جی چاہتا ہے
قدر~ اس شہر _ نگاراں میں کوئی بات تو ہے


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/