منتخب غزلیں

تری الفت میں جتنی میری ذلت بڑھتی جاتی ہے قسم ہے رب…

تری الفت میں جتنی میری ذلت بڑھتی جاتی ہے
قسم ہے رب عزت کی کہ عزت بڑھتی جاتی ہے

خدایا خیر ہو معمور ہائے ربع مسکیں کی
کہ اب دل کھول کر رونے کی عادت بڑھتی جاتی ہے

کسی کو یاد کر کے ایک دن خلوت میں رویا تھا
نہیں معلوم کیوں جب سے ندامت بڑھتی جاتی ہے

کہاں طاقت سنانے کی کسے فرصت ہے سننے کی
کہ مجمل ہوتے ہوتے بھی حکایت بڑھتی جاتی ہے

کہاں میں اور کہاں تیری نگاہ لطف اے ساقی
خدا جانے یہ کیوں مجھ پر عنایت بڑھتی جاتی ہے

یہ میرا شیشۂ دل ہے خزف ریزہ نہیں ہمدم
شکستہ جس قدر ہوتا ہے قیمت بڑھتی جاتی ہے

ادھر تحسین آرائش کی خواہش حسن خود بیں کو
یہاں جذبات پنہاں کی حفاظت بڑھتی جاتی ہے

غضب کا جذب ہے واصفؔ نگاہ مست میں اس کی
منازل قطع ہوتے ہیں عزیمت بڑھتی جاتی ہے

(واصف دہلوی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/