منتخب غزلیں

ڈاکٹر اکرام الحق شوق کا یومِ وفات August 14, 2018 …

ڈاکٹر اکرام الحق شوق کا یومِ وفات
August 14, 2018
ممتاز شاعر و دانشور اور متعدد علمی، ادبی اور ثقافتی اداروں کے سرپرست ڈاکٹر اکرام الحق شوق صدیقی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 سال تھی،
…..
چاہت کا کبھی ایسے سمندر نہیں دیکھا
کربل سا کبھی پہلے تو منظر نہیں دیکھا
اس فخر سے میداں میں جگر کوشے اتارے
ایسے کہیں اصغر کہیں اکبر نہیں دیکھا
جیتا ہوا کربل بھی محبت میں جو ہارے
ایسا تو زمانے میں سکندر نہیں دیکھا
حاکم تو لٹیرے ہیں بہت پہلے بھی دیکھے
شبیر سا عالم نے بھی رہبر نہیں دیکھا
تن من یہاں وارے جو شہادت پہ مسلسل
دنیا نے کہیں اور وہ قلندر نہیں دیکھا
لاچار تو دیکھے ہیں بہت قبر میں جاتے
ایسا تو کبھی شوق مکرر نہیں دیکھا
باطل سے لڑے شوق شہادت میں کہیں حق
تاریخ نے ایسا کبھی لشکر نہیں دیکھا
…….
سرکارﷺ کے کرم سے ہی بچنا بھنور میں ہے
گرداب زندگی کا انہیںﷺ کی نظر میں ہے
آقاﷺ کے در سے پاتے ہیں سارے ہی روشنی
آقاﷺ کا سب کرم ہی بقائے بشر میں ہے
آقاﷺ کا نور پھیلا ہے عالم میں جا بجا
دنیا کی روشنی سبھی مدنی نگر میں ہے
آقاﷺ سے ہم نے پائی ہے جیون کی ہر عطا
آقاﷺ کے گرد سارا ہی عالم سفر میں ہے
کونین نے ہے پائی شفاعت حضورﷺ کی
عالم یہ سارا آپﷺ کے حلقہ اثر میں ہے
ان خاص اہل ذوق محبت کی بات کیا
ہر پل مدینہ پاک ہی جن کے گزر میں ہے
عالم ہے ماہتاب بدولت حضورﷺ حق
ہر آن نور آپﷺ کا سورج قمر میں ہے
…….


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/