منتخب غزلیں
آہ حکیم خلیق الرحمٰن انا للہ و انا الیہ راجعون، …

آہ حکیم خلیق الرحمٰن
انا للہ و انا الیہ راجعون،
میرے لیے بہت ہی بڑا صدمہ ہے، مجھ سے بہت ہی شفقت سے پیش آتے، صحت کے متعلق پوچھتے رہتے، پاکستان کے بہت گنے چنے احباب میں سے ایک ایسے شخص تھے جن کا موبائیل نمبر میرے پاس تھا (اپنی مجبوریوں کے باعث میں پڑوسی ملک کے احباب سے موبائیل پہ رابطہ نہیں رکھتا لیکن اِن سے رکھا) علم و مرتبے کے لخاظ سے میں خود کو ان کے خاک پا کے برابر بھی نہیں سمجھتا لیکن اس قدر احترام سے پیش آتے کہ بسا اوقات مجھے شکوک و شبہات گھیر لیتے، میرے لاکھ منع کرنے کے باوجود ہمیشہ ” حضرت، حضور، اور جناب والا ” جیسے القاب کا استعمال کرتے، بے حد نفیس انسان (بلکہ ایک مکمل انسان) اللہ ان کی بھرپور مغفرت فرمائے، اعلٰی علیین میں جگہ نصیب فرمائے، سیئات کو حسنات میں مبدل فرمائے اور مجھے صبر دے

