جھنگ میں مقیم سابقہ ریسکیو افیسر اپنی ملازمت کا ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک بار ہمیں اطلاع ملی ایک نہر میں نہاتے ہوئے کچھ دوست ڈوب گئے ہیں ہم لوگ ایمرجنسی حالات کے لیے پہلے سے تیار ہوتے ہیں لہذا ہم لوگ فورا نکل گئے لیکن ہمارے وہاں پہنچنے تک اتنا وقت لگ گیا کہ بچوں کی موت یقینی طور پر ہو چکی تھی وہ ابھی جوانی کی دہلیز پر تھے ان کی عمریں 13 سے 16 سال کے درمیان تھی اور وہ چار دوست ایک ہی گاؤں سے مل کر مچھلیاں پکڑنے ائے تھے اور پھر ان کے دل میں نہر پر نہانے خیال آیا اور وہ وہاں نہانے لگے نہر گہری تھی بچے نادان تھے جیسے ہی انہوں نے باری باری نہر میں چھلانگ لگائی تو اوپر کوئی بھی نہ ایا ہم لوگ وہاں پہنچے تو تب تک گاؤں کے کچھ لوگ اپنی مدد اپ کے تحت بچوں کی لاشیں تلاش کر رہے تھے اور کچھ لوگ نہر کے ساتھ ساتھ مختلف جگہ پر اگے جا کر کھڑے ہوئے تھے اور کچھ اگے سے جا کر ایک بچے کی لاش برامد کر بھی لی گئی تھی خیر ہم نے جہاں بچوں نے چھلانگ لگائی تھی وہاں سے ریسکیو اپریشن شروع کیا تھا لیکن ہمیں وہاں سے کوئی لاش نہیں ملی اور اپنے مناسب طریقہ کار کے مطابق ہم لوگ لاش تلاش کرتے رہے اور اگے کی طرف بڑھتے رہے
ایک لاش پہلے مل چکی تھی ایک لاش رات بھر کوشش کے بعد ہم نے تلاش کی صبح کے قریب تھوڑی دیر کے لیے اپریشن کو روکا گیا اور صبح دوبارہ اپریشن شروع کیا گیا چند گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد ہم لوگوں نے تیسری لاش بھی نکال لی اب صرف ایک بچے کی لاش باقی تھی اور حیران کن طور پر اس بچے کی ماں ہمیں کہتی تھی کہ اپ لوگ لاش نہ ڈھونڈیں اپ اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں جو ہمارے نصیب میں تھا وہ ہو گیا وہ ماں تھی وہ خود کو ہماری ماؤں کی جگہ پر رکھ کر سوچ رہی تھی لیکن ہمارے پاس تمام جدید حالات تھے الحمدللہ ہم محفوظ تھے ہم نے اس خاتون کو تسلی دی اور کہا کہ ہم اپ کے بچے کی لاش ضرور ڈھونڈیں گے اور ہم شرمندہ ہیں کہ ہم اس کو زندہ نہیں نکال پائے اگر ہم موقع پر ہوتے تو انشاءاللہ ہم اسے بچا لیتے بہرحال وہ خاتون بار باہر اپنا یہ مطالبہ دہراتی رہی اور میں اسے بار بار قائل کرتا رہا لیکن میں حیران تھا کہ باقی تمام بچوں کی مائیں بضد تھیں کہ ان کے بچوں کی لاشیں ہر حال میں نکالی جائیں اور باقی تمام خواتین کے ساتھ ان کے رشتہ دار وغیرہ ائے ہوئے تھے مگر یہ خاتون تنہا تھی اس کے ساتھ اس کا کوئی مرد رشتہ دار موجود نہیں تھا اس کی دو بیٹیاں ائی ہوئی تھیں اور وہ بھی یہی چاہتی تھی کہ جو کچھ ان کی ماں کہہ رہی ہے وہی کر دیا جائے یعنی بچے کی لاش کو مزید تلاش نہ کیا جائے مجھے خاتون کی حالت پر کچھ شک گزرا تو میں اس کو الگ لے گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے تم بار بار کیوں اصرار کر رہی ہو کہ بچے کی لاش کو نہ نکالا جائے
ہم الگ تھلگ کھڑے تھے میری بات سن کر وہ خاتون رو پڑء اس کی بیٹیاں بھی ساتھ ائی تھیں اس کی بیٹیاں اپنی ماں کو دلاسہ دینے کے لیے قریب ہوئی لیکن وہ ماں سے زیادہ رو رہی تھی میں نے بچیوں کے سر پہ دست شفقت رکھا پھر خاتون کے سر پہ ہاتھ رکھا اور اس سے کہا کہ اپ تسلی رکھیں اللہ بہتر کرے گا اپ بتائیں پریشانی کیا ہے اپ بار بار یہ بات کیوں کر رہی ہیں جبکہ اپ کے سامنے باقی سب لوگوں کی یہ شدید خواہش تھی کہ ہر حال میں ان کے بچوں کی لاشوں کو ڈھونڈ کر نکالا جائے لیکن اپ ان کے برعکس بات کرتی ہیں اور اپریشن روکنے کا بار بار کہہ رہی ہیں میرا سوال سن کر خاتون خاموش رہی اور روتی رہے اور میں اپنا سوال دہراتا رہا یہاں تک کہ جب خاتون کو کچھ تسلی ہو گئی اور وہ بات کرنے کے قابل ہو گئی تو پھر اس نے بتایا کہ
میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ میں اپنے بچے کی تدفین کر سکوں اس کا جنازہ کروا سکوں اس لیے میں چاہتی ہوں کہ اس کی لاش نہ ملے اور اس کا غائبانہ نماز جنازہ ان باقی بچوں کے ساتھ ہو جائے اپ سچ پوچھے تو میرا بچہ صبح کا بھوکا تھا جب اس نے مجھ سے مچھلیاں پکڑ کے لیے اجازت مانگی تھی تو میں نے پہلے اسے منع کر دیا تھا لیکن وہ رو پڑا تھا اور اس نے کہا تھا کہ امی مجھے بھوک لگی ہوئی ہے اگر مچھلی مل جائے گی تو اسے بیچ کر ہم اٹا خرید لیں گے مجھے جانے کی اجازت دے دو مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں اپنے بچے کو موت کی جانب بھیج رہی ہوں میرے دل میں یہ لالچ ا گیا کہ ہو سکتا ہے اللہ کرے اس کو کوئی مچھلی مل جائے تو کم از کم ایک وقت کی روٹی ہمارے گھر بھی بن جائے لیکن معاملہ اس کے برعکس ہو گیا میرے بچے کے ساتھ یہاں حادثہ پیش ا گیا میں اس حادثے کے باوجود اللہ تعالی کے سامنے شکوہ کناں نہیں ہوں میں اس کو اللہ تعالی کی رضا سمجھ کر صبر کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ اگر وہ زندہ بھی ہوتا تو میں اس کے لیے روٹی پوری نہیں کر پاتی اج نہیں تو کل یا تو وہ کوئی بہت بڑا مجرم بن جاتا یا پھر وہ مر جاتا اگر اس حادثاتی موت مر گیا تو بھی میں یہی چاہتی ہوں کہ اس کی لاش نہ ملے کیونکہ میں اس کی تجہیز و تکفین کے انتظامات نہیں کر سکتی اس کی لاش مل جائے گی تو زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا کہ اس کی قبر بن جائے گی ہمیں پتہ ہوگا کہ ہمارا بچہ یا میری بہنوں کا بھائی یہاں دفن ہے تو اس کی بجائے ہم لوگ یہی یاد رکھ لیں گے کہ ہمارا بچہ اس نہر میں گرا تھا اور اس جگہ پر گرا تھا خاتون کی باتیں سن کر اس کی بچیاں تو رو رہی تھی مگر میں بھی خود پر قابو نہ رکھ پایا میں نے اپنی انکھوں کے سامنے ہاتھ رکھا اور رو پڑا میں مرد تھا میں تو اس خاتون کو تسلی دے سکتا تھا لیکن وہ مجھے تسلی نہ دے سکی اس نے مجھے میرا بیٹا کہہ کر بلایا اور کہا کہ اپ روئیں نا اللہ تعالی اپ کو اپ کے نیک ارادے کا اجر عطا فرما دے گا جب خاتون نے مجھے میرا بیٹا کہا تو میں نے ان کو کہا کہ ماں جی اپ فکر نہ کریں اپ دعا کریں اللہ تعالی کرے اور اپ کے بیٹے کی لاش مل جائے اس کی تجہیز و تدفین کا انتظام میں کر دوں گا اور رہی بات اپ لوگوں کی تو میں کوشش کروں گا کہ کہیں نہ کہیں اپ کو ملازمت مل جائے تاکہ کم از کم اپ بچوں کی روٹی کما سکیں اور اپ اپنے بچوں کے لیے کوئی بھی سرکاری سکول منتخب کر لیں وہاں کی فیس اور کتابیں میں لے کر دے دیا کروں گا تاکہ اپ کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں یہ ساری باتیں کرتے ہوئے میرے پاس حوصلہ نہیں تھا میرے الفاظ ٹوٹ رہے تھے اسی دوران میرا ایک ساتھی پیچھے سے قریب ایا اور اس نے مجھے روتے ہوئے دیکھا تو مجھ سے وجہ پوچھی میں نے اسے کوئی بات نہ بتائی اور کہا کہ میں بس اس حادثے کی وجہ سے رو رہا ہوں کہ اتنے گھروں کے چراغ ایک ہی بار میں بجھ گئے میرے ساتھی نے مجھے تسلی دی اور وہ چلا گیا بہرحال میرے کہنے پر اس ماں نے اپنے بچے کے لیے دعا کی کہ اس کی لاش مل جائے اور ہمیں تھوڑی دیر بعد کئی کلومیٹر دور سے اطلاع ملی کہ فلاں جگہ پر نہر سے ایک بچے کی لاش برامد ہوئی ہے میں اس خاتون کو ساتھ لے کر اس جگہ پر پہنچا خاتون نے اس لاش کی شناخت کر لی یوں اس بچے کی تدفین ہوئی اور اس بچے کو اللہ تعالی کی عطا کے بعد میری وجہ سے قبر اور کفن نصیب ہوا بچے کی موت کے بعد جہاں تک ممکن تھا میں اس کی ماں کے ساتھ تعاون کرتا رہا اور اج بھی کر رہا ہوں
مگر میں حیران ہوں کہ ہمارا ملک برسوں سے ایسے ہی حالات سے گزر رہا ہے کہ کئی لوگ اتنے مالدار ہیں کہ ان کو اپنی دولت کا اندازہ نہیں اپنی جائیدادوں اور جاگیروں کا اندازہ نہیں کئی لوگ ایسے ہیں کہ ان کے پالتو کتوں کو بھی ایسی خوراک دی جا رہی ہے جو ایک عام سفید پوش کر اپنی اولاد کو نہیں کھلا سکتا اور انہی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسی ملک میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کا بچہ اگر نہر میں ڈوب کر مر جائے تو سگی ماں یہ دعا کر رہی ہوتی ہے کہ اس کے بچے کی لاش نہ ملے کیونکہ ماں کے پاس اپنے بیٹے کو دفن کرنے کے لیے وسائل نہیں ہوتے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم کو خدمت خلق کرنے والا بنا دے غریبوں کے لیے رزق کا وسیلہ بننے والا بنائے اور اللہ تعالی ان لوگوں کو ہدایت دے جن کے پاس اختیار ہے جو اس نظام کے کار مختار ہیں ان کے دلوں میں احساس پیدا کرے اور وہ بھی انسانیت کے درد سے اشنا ہو سکیں امین ثم امین۔







Source