جمعہ, مارچ 6, 2026
الرئيسيةافسانےکیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو ننگے پاؤں چلنے...

کیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو ننگے پاؤں چلنے والوں کو دیکھ کر دکان بند کر دی…

کیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو ننگے پاؤں چلنے والوں کو دیکھ کر دکان بند کر دیتے ہیں؟ یہ پوسٹ آپ کی سوچ کا تالا کھول سکتی ہے۔
فرض کریں آپ کو ایک ایسے جزیرے پر بھیجا جائے جہاں کسی ایک انسان نے بھی جوتے نہ پہنے ہوں، تو آپ کی رپورٹ کیا ہوگی؟
دو سیلز مین وہاں پہنچے۔
پہلا شخص سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور دفتر فون کیا: "میرا وقت ضائع نہ کریں، یہاں کوئی جوتا نہیں خریدے گا کیونکہ یہاں کسی کو جوتے پہننے کی عادت ہی نہیں ہے۔”
دوسرا شخص جوش سے پاگل ہو گیا اور کہنے لگا: "فوری طور پر اسٹاک بھیجیں! یہاں تو پوری آبادی ہی خالی پاؤں ہے، یعنی ہر شخص میرا گاہک بن سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس ابھی تک کوئی جوتا ہے ہی نہیں۔”
حقیقت یہ ہے کہ دونوں سچے تھے۔ لیکن ایک کی حقیقت اسے "رکاوٹ” دکھا رہی تھی اور دوسرے کی حقیقت اسے "موقع” (Opportunity) دکھا رہی تھی۔
ہم اکثر حالات کا رونا روتے ہیں کہ "پاکستان میں کام نہیں ہوتا”، "لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں”، یا "کوئی سمجھتا ہی نہیں”۔ یاد رکھیں، یہ حالات کی رپورٹ نہیں ہے، یہ آپ کے اندرونی خوف کی عکاسی ہے۔
کامیاب انسان وہ نہیں جو بنے بنائے راستے پر چلے، بلکہ وہ ہے جو وہاں راستہ تلاش کرے جہاں دوسروں کو صرف دیوار نظر آتی ہے۔ جزیرہ وہی رہتا ہے، لوگ وہی رہتے ہیں، بس آپ کی آنکھ بدلتی ہے تو آپ کا بینک بیلنس اور ذہنی سکون بدل جاتا ہے۔
آپ کی کامیابی کا 90% انحصار آپ کے Perception (ادراک) پر ہے۔ اگر آپ مسئلے کو ‘مسئلہ’ سمجھیں گے تو وہ آپ کو کھا جائے گا، اور اگر اسے ‘چیلنج’ سمجھیں گے تو وہی آپ کو عروج پر لے جائے گا۔
اب آپ ایمانداری سے بتائیں: آپ اپنی زندگی کے ‘جزیرے’ میں پہلے شخص کی طرح سوچ رہے ہیں یا دوسرے کی طرح؟

Muhammad Waqas
Trainer
Psychologist


Source

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/