منتخب غزلیں

اقبال بانو کی آواز میں ارم لکھنوی کا کلام سماعت فر…

اقبال بانو کی آواز میں ارم لکھنوی کا کلام سماعت فرمائیے

اُن کے لیے وہ آسمان، میرا گُزر وہاں کہاں
میرے لیے یہی زمین، آئیں گے وہ یہاں کہاں

سامنا اُن کا جب ہوا آنکھوں نے جو کہا، کہا
دل میں ہزار اشتیاق منہ میں مگر زباں کہاں

اف یہ مآلِ جستجو بعدِ کمالِ جستجو
پہنچے جہاں وہی جگہ کہنے لگی یہاں کہاں

حدِّ نظر کا ہے فریب قُربِ زمین و آسماں
ورنہ مری زمین سے ملتا ہے آسماں کہاں

حُسن کا پاسبان عشق، عشق کا پاسبان دل
دل کا ہے پاسبان ہوش، ہوش کا پاسباں کہاں

منزلِ عاشقی سے کم رُکنے کی جا نہیں ارمؔ
یہ تو ابھی ہے رہگزر، بیٹھ گئے یہاں کہاں

(ارم لکنھوی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/