منتخب غزلیں

"تھک جاؤ گی” پاگل آنکھوں والی لڑکی اتنے مہنگے خو…

"تھک جاؤ گی”

پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی

کانچ سے نازک خواب تمہارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤ گی
سوچ کا سارا اُجلا کندن
ضَبط کی راکھ میں گُھل جائے گا
کچے پکے رِشتوں کی
خوشبو کا ریشم کُھل جائے گا

تم کیا جانو
خواب سفر کی دُھوپ کے تیشے
خواب ادھُوری رات کا دوزخ
خواب خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رُسوائی
خوابوں کا حاصل تنہائی

تم کیا جانو
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
یا رِشتے بُھولنا پڑتے ہیں

اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سَراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی۔

(محسن نقوی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/