منتخب نظمیں
نئی لیک زندگی اور حالات کی کشمکش سے گبھرا کر میرے…

نئی لیک
زندگی اور حالات کی کشمکش سے گبھرا کر میرے بیٹے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ
ہم کو پیدا کیوں کیا
میں کیا جواب دوں کہ مجھے بھی یہ نہیں پتہ کہ
میرے باپ نے مجھے پیدا کیوں کیا
اور ان کے باپ نے ان کو پیدا کیوں کیا
زندگی اور حالات کی کشمکش تو چلتی رہی ہے
چلتی رہے گی مگر میرے بیٹے
تم ایک نئی لیک کی ریت ڈالنا
تم اپنے بیٹے سے پوچھ کر اسے پیدا کرنا .
ہری ونش رائے بچن
