منتخب غزلیں
دِل پہ زخم کھاتے ہیں٫ جان سے گزرتے ہیں جُرم صِرف …
دِل پہ زخم کھاتے ہیں٫ جان سے گزرتے ہیں
جُرم صِرف اِتنا ہے٫ اُن کو پیار کرتے ہیں
اُن کے اِک تغافل سے٫ ٹُوٹتے ہیں دِل کتنے
اُن کی اِک توجہ سے٫ کتنے زخم بھرتے ہیں
جو پلے ہوں ظلمت میں٫ کیا سَحر کو پہچانیں
تیرگی کے شیدائی ٫ روشنی سے ڈرتے ہیں
ان کی اُنجمن بھی ہے ٫ دار کی رَسن بھی ہے
دیکھنا ہے دیوانے ٫ اب کہاں ٹھہرتے ہیں
لاکھ وہ گریزاں ہوں٫ لاکھ دشمنِ جاں ہوں
دل کا کیا کریں صاحب٫ ہم اُنہی پہ مَرتے ہیں
(اقبال صَفی پوری)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی


