منتخب نظمیں
وہ انسان رستہ بھول کر ایک خوفناک جنگل میں چلا گیا …
وہ انسان رستہ بھول کر ایک خوفناک جنگل میں چلا گیا تھا ۔ سب سے پہلے ایک شیر اسکی راہ میں آیا ۔ شکر ہے کہ شیر کا پیٹ اس وقت بھرا ہوا تھا اس لیے اس نے آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا ۔ کچھ آگے جاکر ایک ریچھ اس کے پیچھے پڑ گیا ۔ انسان نے ڈور لگا دی تو ریچھ تعاقب نہ کرسکا ۔ ندی کنارے مگر مچھ بھی اس پر حملہ کرنے کو تیار بیٹھے تھے لیکن وہ ندی سے دور دور چلتا
رہا ۔ کئی مقامات پر زہریلے سانپوں نے ڈسنے کی کوشش کی ۔ انسان ہر بار جھکائی دے کر بچ گیا ۔ رات بھر جنگل میں چلنے کے بعد بلآخر وہ جنگل سے باہر نکل آیا ۔باہر نکلتے ہی ایک دوسرے انسان نے اسے خنجر مار کر قتل کردیا
