منتخب غزلیں

جب ہوئے خواب میں وصال ہوئے تم کو دیکھے تو ماہ و …

جب ہوئے خواب میں وصال ہوئے
تم کو دیکھے تو ماہ و سال ہوئے

ہم تمہیں بھول کر بھی یاد کریں
کس قدر صاحبِ کمال ہوئے

ہو گئے اپنی ذات میں یکتا
بے مثالی کی اک مثال ہوئے

اپنی خاموشیوں کے حجرے میں


شور کرتا ہوا دھمال ہوئے

لطف لینے کو ان کی حیرت کا
ہم بھی آئینۂ جمال ہوئے

لمحۂ وصل تو گزر ہی گیا
ہاں مگر روز و شب وبال ہوئے

ان کو دیوان سے نکال دیا
شعر جو اپنے حسبِ حال ہوئے

(رضیہ سبحان)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/