منتخب نظمیں
لوگ کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہے۔۔ جھوٹ کہتے…

لوگ کہتے ہیں کہ
موسیقی روح کی غذا ہے۔۔
جھوٹ کہتے ہیں۔۔۔
۔۔
اپنا فیورٹ سانگ
”تو میری زندگی ہے“
نہ جانے کتنی بار سن چکا ہوں۔۔
استاد نصرت اور جگجیت کی
تمام پسندیدہ غزلیں بھی بدل بدل کے سنی ہیں۔۔
عاطف اسلم اب میری
فیورٹ لسٹ سے نکل چکا ہے۔۔
ارجیت سنگھ کی آواز سائڈ پہ پڑی ہے۔۔
میری روح ایک عرصے سے فاقے پہ ہے
تمہاری آواز سننے کو میرے کان ترستے ہیں۔۔۔
تم مجھے اپنی باتوں کی وائیس بھیجو
تاکہ میں وقفے وقفے سے سن سکوں۔۔
تمہاری آواز ہی میری روح کی غذا ہے۔۔۔
#وجدان
