افسانے

عدم قبولیت/ڈاکٹر ستیہ پال آنند -مکالمہ

عجیب حادثہ ہوا

علیل ماں
جو ہسپتال میں پڑی
کئی دنوں سے چھٹپٹا رہی تھی
ایکاایک جیسے سوگئی
توآسماں کی سمت دیکھ کر
یتیم طفل چیخ چیخ اٹھے
خدایا رحم کر
ہماری کم سنی پہ رحم کر
دعا نے پھڑپھڑائے پر
اڑی جو عرش کی طرف
تو ماں نے آنکھیں کھول دیں
کہا ۔ ’’میں رک گئی ہوں
دیکھو، میں
تمہارے پاس ہوں ابھی تلک

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

تو عرش پر عجب حادثہ ہوا
نہ جانے کیوں
قبولیت کے واسطے اٹھے ہوئے
خدا کے ہاتھ رک گئے

دعا جو پھڑپھڑاتے مضمحل پروں پہ
اونچی اٹھ رہی تھی
جیسے تھک گئی
اٹھی، مگر
تھکاوٹوں کے بوجھ سے دبی ہوئی
گری، تو پھر نہ اٹھ سکی

Advertisements

julia rana solicitors

تو فرش پر
عجیب حادثہ ہوا
جو طفل ہاتھ اٹھائے
ماں کی پاینتی کے ساتھ بیٹھے
روتے روتے ہنس رہے تھے
دم بخود سے رہ گئے
کہ ماں کا سانس اکھڑ گیا
وہ مرگئی
بلکتے بچوں کو یتیم کرگئی
دعا فلک سے گر کے ٹوٹے تارے سی بکھرگئی!




بشکریہ

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/