منتخب غزلیں
دعا میں التجا نہیں دعا میں التجا نہیں، تو عرض حا…
دعا میں التجا نہیں
دعا میں التجا نہیں،
تو عرض حال مسترد
سرشت میں وفا نہیں،
تو سو جمال مسترد
ادب نہیں، تو سنگ و خشت
ہیں تمام ڈگریاں
جو حُسن خلق ہی نہیں،
تو سب کمال مسترد
عبث ہیں وہ ریاضتیں
جو یار نہ منا سکیں
وہ ڈھول تھاپ بانسری،
وہ ہر دھمال مسترد
کتاب عشق میں یہی
لکھا ہوا تھا جا بجا
بجز خیال یار کے،
ہر اک خیال مسترد
کہو سنو ملو مگر
بڑی ہی احتیا ط سے
مٹھاس بھی تو زہر ہے،
جو اعتدال مسترد
… More

