منتخب غزلیں

دلِ خلوص گزیدہ کو کوئی کیا جانے میں چاہتا ہوں کہ …

دلِ خلوص گزیدہ کو کوئی کیا جانے
میں چاہتا ہوں کہ دنیا مجھے نہ پہچانے

سنو نہ میری شکستہ دلی کے افسانے
کہ میرے سامنے توڑے گئے ہیں پیمانے

جو کہہ رہا تھا تو کچھ بھی سنا نہ دنیا نے
جو چپ ہوا ہوں تو بننے لگے ہیں افسانے

وہ غم سمیٹ لیے میں نے زندگی کے لیے
تری نگاہِ کرم بھی جنہیں نہ پہچانے

گزر گئے ہیں وہ لمحے بھی عشق میں اے دوست
ترے بغیر بھی جب خوش رہے ہیں دیوانے

یہ چاندنی یہ ستارے کہاں گئے آخر؟؟
نظر تو خیر گئی ہے کسی کو پہنچانے

مری ہنسی میں مگر زہر گھل گیا نازش
میں چاہتا تھا مرا غم کوئی نہ پہچانے

(نازش پرتاب گڈھی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/