منتخب غزلیں
اپنے ہاتھوں کی لکیریں نہ مٹا، رہنے دے جو لکھا ہے …

اپنے ہاتھوں کی لکیریں نہ مٹا، رہنے دے
جو لکھا ہے وہی قسمت میں لکھا رہنے دے
سچ اگر پوچھ تو زندہ ہوں انہیں کی خاطر
تشنگی!! مجھ کو سرابوں میں گِھرا رہنے دے
آہ اے عشرتِ رفتہ!! نکل آئے آنسو
میں نہ کہتا تھا کہ اتنا نہ ہنسا، رہنے دے
اُس کو دھندلا نہ سکے گا کبھی لمحوں کا غبار…




