منتخب غزلیں
انشاؔ جی یہ کون آیا کس دیس کا باسی ہے ہونٹوں پہ …

انشاؔ جی یہ کون آیا کس دیس کا باسی ہے
ہونٹوں پہ تبسم ہے آنکھوں میں اداسی ہے
خوابوں کے گلستاں کی خوشبوئے دل آرا ہے
یا صبح تمنا کے ماتھے کا ستارا ہے
ترسی ہوئی نظروں کو اب اور نہ ترسا رے
اے حسن کے سوداگر اے روپ کے بنجارے
رمنا دل انشاؔ کا اب تیرا ٹھکانا ہو
اب کوئی بھی صورت ہو اب کوئی بہانا ہو
…




