منتخب نظمیں

نعت رسول مقبول ﷺ – رضیہ سبحان آقائے دو عالم کی اط…

نعت رسول مقبول ﷺ – رضیہ سبحان

آقائے دو عالم کی اطاعت مری منزل
محبوبِ خداوند کی مدحت مری منزل

میں خاکِ مدینہ ہوں بشر نام ہے میرا
اُس نسبتِ عالیٰ سے عبارت مری منزل

تقلید کفِ پائے محمدﷺ کی ہو توفیق
ہو ان کے اصولوں کی اطاعت مری منزل

کیا جانئے کب آئے میسر یہ حضوری
ہے روضۂ اقدس کی زیارت مری منزل

دنیا میں ہے منزل مری دربارِ مدینہ
عقبیٰ میں ہے آقا کی شفاعت مری منزل

جاگی ہوں کہ سوئی ہوں کہ زندہ ہوں کہ مردہ
ہے آپﷺ سے ہر لمحہ عقیدت مری منزل

دھڑکن کی علامت ہو سدا نامِ محمدﷺ
بس آپﷺ سے ہو میری محبت مری منزل


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/