منتخب غزلیں
اِسلام میں داخِل ہونے کے بعد اگر کوئ یہ دعویٰ کَرے…

اِسلام میں داخِل ہونے کے بعد اگر کوئ یہ دعویٰ کَرے کہ وہ دُوسرے مُسلمانوں پر فوقِیَت رکھتا ہے تَو اُسے غَلَط سَمجھیں۔ اَپنی فَضِیلَت کو فَضِیلَت کے طَور بیان کَرنا ہی فَضِیلَت کی نَفی ہے۔ اِنسان کی کَم ظَرفی ہے جہالَت ہے۔ اَصل فَضِیلَت تَو دُوسروں کو فَضِیلَت دینے میں ہے۔ جیسا کہ عِلم میں دُوسروں کو شامِل کَرنے کا نام عِلم ہے۔ وَرنہ عِلم سے دُوسروں کو مَرعُوب کَرنا اَور اِحساسِ کَمتَری میں مُبتَلا کَرنا تَو جہالَت ہے۔
فَضِیلَت مَآب حضرتِ واصفؔ باصفاؒ


