تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت ہم جہاں میں تر…

تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت
ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
…..
شیخ امام بخش ناسخ کی وفات
Aug 16, 1838
ناسخ کا اصل نام شیخ امام بخش تھا ، ۱۷۷۵ ء میں فیض آباد میں پیدا ہوئے ، خدا بخش لاہوری خیمہ دوز کے بیٹے یا متنبیٰ تھے۔ بچپن ہی میں لکھنؤ چلے آئے یہاں فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی ، انھیں ورزش اور پہلوانی کا شوق تھا۔ میر تقی میر سے بے حد متاثر تھے اور انھیں استاد بنانا چاہتے تھے ان کے انکار پر شاید مصحفی اور عیسیٰ خان تنہا سے مشورۂ سخن کیا لیکن ذاتی مشق سے استاد کا درجہ حاصل کر لیا۔ دہلی کے مروّجہ طرزِ سخن سے آزاد ہو کر لکھنؤ کا جداگانہ مکتبۂ شاعری قائم کیا۔ ناسخ نے زبان کی اصلاح و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں، اردو میں مستعمل عربی ، فارسی اور ہندی الفاظ کے لئے تذکیر و تانیث کے قاعدے وضع کئے اور محاورات درست کئے، سنسکرت کے الفاظ اور فحش لفظیات کے استعمال کی مخالفت کی۔ نواب غازی الدین حیدر کی ناراضگی کے سبب انھیں لکھنؤ چھوڑ کر الہ آباد جانا پڑا، نواب کی وفات کے بعد لکھنؤ واپس آئے لیکن پریشان ہوکر پھر لکھنؤ چھوڑا اور فیض آباد ، الہ آباد ، بنارس ، کانپور اور پٹنہ میں تھوڑے تھوڑے دن قیام کیا آخری عمر میں لکھنؤ لوٹ آئے۔ کہتے ہیں کہ تصوف کے فرقۂ ملامتیہ سے وابستہ تھے تاہم سید احمد شہید بریلوی کی تحریک سے بھی متاثر تھے۔ تصانیف میں تین دیوان ہیں : دیوانِ ناسخ ، دفترِ پریشاں ، دفترِ شعر ، ایک مثنوی سراج نظم بھی ہے۔ ۱۸۳۸ ء میں وفات پائی۔
معشوقوں سے امید وفا رکھتے ہو ناسخؔ
ناداں کوئی دنیا میں نہیں تم سے زیادہ
….
فرقت یار میں انسان ہوں میں یا کہ سحاب
ہر برس آ کے رلا جاتی ہے برسات مجھے
…..
خود غلط ہے جو کہے ہوتی ہے تقدیر غلط
کہیں قسمت کی بھی ہو سکتی ہے تحریر غلط
…
شبہ ناسخؔ نہیں کچھ میرؔ کی استادی میں
آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میرؔ نہیں
….
اے اجل ایک دن آخر تجھے آنا ہے ولے
آج آتی شب فرقت میں تو احساں ہوتا
….
رشک سے نام نہیں لیتے کہ سن لے نہ کوئی
دل ہی دل میں اسے ہم یاد کیا کرتے ہیں
We wander around with your picture in the world
…..
Death of Sheikh Imam Bakhsh Nasakh
Aug 16, 1838
Nasakh's original name was Sheikh Imam Bakhsh, born in Faizabad in 1775, Khuda Bakhsh Lahori was the son of the tent of Doz. He went to Lucknow in his childhood, studied Persian and Arabic, exercise and wrestling. I was interested. Mir Taqi Mir was very impressed with Mir and wanted to make him a teacher. On their refusal, Mushafi and Isa Khan had advised alone but got the status of a teacher through personal practice. Independent from Delhi's style of speech. After being established a separate school of poetry in Lucknow. Nasakh performed prominent services in language reformation and development, created rules of tazkir and tanis for Arabic, Persian and Hindi words used in Urdu, and corrected myths, Sanskrit words and Opposed the use of obscene words. Due to the anger of Nawab Ghaziuddin Haider, he had to leave Lucknow and go to Allahabad, after the death of Nawab, he returned to Lucknow, in disturbed and then left Lucknow, Faizabad, Allahabad, Banaras, Stayed in Patna for a few days and returned to Lucknow at the last age. It is said that Sufism was associated with Malaamatiya, but Syed Ahmad was also impressed by the movement of Shaheed Barelvi. The books have three diwan: Diwan-Nasakh, the office of the conflict, the office of poetry A Masnavi Siraj Poem is also a poem. He died in 1838
You expect loyalty from your loved ones
No one is more innocent than you in the world
….
I am a human being or a person who is a friend.
Every year the rain makes me cry
…..
It's wrong to say that fate is wrong.
Somewhere luck can also be written wrong
…
There is no doubt in Mir's teacher.
You are deaf who does not believe Mir
….
O death, one day you have to come at last
Today I would have been blessed in the night of Farqat.
….
They don't take their name out of jealousy so that no one can listen
We remember him in our heart


