منتخب نظمیں

سفر تمام ہوا زندگی تمام ہوئی تمہارے نام پہ ہر اک…

سفر تمام ہوا زندگی تمام ہوئی
تمہارے نام پہ ہر اک خوشی تمام ہوئی

ہماری آنکھوں کی ویرانیاں وہیں کی وہیں
ہر ایک حجتِ بے چارگی تمام ہوئی

ہمارے شہر میں دیوار پر لکھے ہوئے نام
ہر ایک گمشدہ چارہ گری تمام ہوئی

وہ اپنے گھر میں مقید ہیں کتنا عرصہ ہوا
وہ جن کے نام پر دیوانگی تمام ہوئی

کہاں تلک کیے جاتے وہ ناروائی قبول
ہم ایسے سر پھروں کی عاجزی تمام ہوئی

ہمارے ساتھ وہ اب بیٹھتے نہیں بشریٰؔ
ہمارے ساتھ وہ وابستگی تمام ہوئی

بشری بختیار خان


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/