منتخب نظمیں

مصطفیٰ ﷺ کر دیں شفاعت اور کیا پھر چاہیے مجھے آپ ﷺ…

مصطفیٰ ﷺ کر دیں شفاعت اور کیا پھر چاہیے مجھے
آپ ﷺ اگر کر دیں عنایئت اور کیا پھر چاہیے مجھے

میرے لب پر آپؐ کا ہو نام ہر پل یا نبی ﷺ
میں کروں ان ﷺ کی اطاعت اور کیا پھر چاہیے مجھے

آپﷺ کے روضے کا منظر ہو نظر کے سامنے
آپ ﷺ کی کر لوں زیارت اور کیا پھر چاہیے مجھے

میرا مسکن ہو مدینہ آپ ﷺ کا یا مصطفیٰ ﷺ
آپ ﷺ کی گر ہو رفاقت اور کیا پھر چاہیے مجھے

آپ محبوبِ خدا ﷺ ہیں آپ ﷺ دنیا کا سبب
آپ ﷺ سے بڑھ کر صداقت اور کیا پھر چاہیے مجھے
فرح شاہد


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/