منتخب نظمیں

نعتِ رسول ﷺ – تبسم انوار اُن کے اوصاف ہوں کس طرح …

نعتِ رسول ﷺ – تبسم انوار

اُن کے اوصاف ہوں کس طرح سے بیاں کس طرح میں لکھوں مدحتِ مصطفی ﷺ
خاتم المرسلیں وہ ہیں شاہِ زماں سب سے اونچی یہاں عظمتِ مصطفی ﷺ

رات دن کا مجھے ہوش کیا رہے طیبہ جان کو یہ دل مچلتا رہے
سبز گنبد نگاہوں میں چھایا رہے جب سے دل میں بسی الفت مصطفی ﷺ

سارے عالم کے مختار ہیں آپﷺ ہی سارے نبیوں کے سردار ہیں آپﷺ ہی
اپنی اُمت کے غم خوار ہیں آپﷺ ہی سارے جگ پہ عیاں شوکتِ مصطفی ﷺ

سارے عالم میں کہلائیں افضل تریں لائقِ عزت و آسماں و زمیں
ہم جو قرآن کو کر لیں دل کے قریں ہم جو اپنا سکیں سُنتِ مصطفی ﷺ

جو مقام آپﷺ کا کس نے پایا یہاں تھے سبھی انبیا پر نہ پہنچے وہاں
پر ملائک کے جلنے لگے تھے جہاں تختِ عرشِ بریں رفعت مصطفی ﷺ

نعت گوئی کا ہو جو قرینہ مجھے مل ہی جائے وفا کا خزینہ مجھے
اب تو بھاتا ہے بس اک مدینہ مجھے یا خدا بخش دے قربتِ مصطفی ﷺ

کاش بس جاؤں جا کرمیں ان کی گلی پر تبسم ہیں گل نکھری نکھری کلی
اپنے آنچل میں ہر سُو صبا لے چلی خوشبو ہائے درِ دولتِ مصطفی ﷺ


متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/
slot gacor scatter hitam
ssh account
slot gacor
slot online