منتخب نظمیں
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ – حنا عنبرین شہِ مدینہ سے کہنا…

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ – حنا عنبرین
شہِ مدینہ سے کہنا حنا سلام مرا
سنانا جاکے انہیں نعتیہ کلام مرا
انہی کے نام کو تسبیح میں کروں شامل
درود پڑھنا شب و روز ان پہ کام مرا
یہ کہنا ہجر کہ غم سے نجات چاہتی ہوں
انہیں بتانا مرا حال، لے کے نام مرا
جہاں جہاں سے بھی گزرے مرے نبی اکرم
مدینہ پاک مرا اور ملک شام مرا
حضور میری خطاؤں سے در گزر کیجے
غم جہاں نے بنایا مجھے غلام مرا
میں بھول جاؤں مگر آپ تو نہ بھولیں گے
خیال رکھیں گے آقا مرے مدام مرا
حضور آپ نہ ہوتے تو میرا کیا ہوتا
دلا نہ پاتا مجھے کوئ بھی مقام مرا
کنیز فاطمہ زہرا کی تا حیات رہوں
کرے گا ایک زمانہ خود احترام مرا

