منتخب نظمیں

نعت رسول مقبول ﷺ- ثمینہ سید دل میں بسا کے رکھو ال…

نعت رسول مقبول ﷺ- ثمینہ سید

دل میں بسا کے رکھو الفت نبی کی لوگو
کار ثواب جانو مدحت نبی کی لوگو

تا حشر ان پہ کوئی مشکل نہیں پڑے گی
سب سے بڑی حقیقت نسبت نبی کی لوگو

دشت و جبل میں گونجیں پر اثر سی اذانیں
اک سنگ میل ٹھہری ہجرت نبی کی لوگو

بخشش کا اک وسیلہ کیا خوب مل گیا ہے
مجھکو جو مل گئی ہے نسبت نبی کی لوگو

چھاوُں میں ڈھل گئی ہے صحراوُں کی تپش بھی
دل میں لیے پھری یوں چاہت نبی کی لوگو

میں کیا کہوں ثمینہ شایان شان ان کے
تسلیم کی ہے سب نے عظمت نبی کی لوگو


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/