منتخب غزلیں

ایک دعا_____وطن کے لیے مرے وطن! تری تخلیق معجز…

ایک دعا_____وطن کے لیے

مرے وطن! تری تخلیق معجزہ ہی سہی
وہ معجزہ جو بڑے عزم سے عبارت ہے
مرا ہر ایک نفس تیرے پیار کا ضامن
کہ تجھ سے میری محبت مری عبادت ہے

ترے وجود سے مردہ دلوں میں جان آئی
جو تو ملا تو ترقی کی شاہراہ ملی
ہزار شکر کہ ہم خانماں خرابوں کو
ملی کہیں تو تری گود میں پناہ ملی

مصیبتوں کی کڑی دھوپ میں تو سایہ ہے
ستم زدوں کے لیے دستِ مہرباں ہے تو
مجھے تو جو بھی ملا تیری بارگہ سے ملا
فقط زمیں ہی نہیں میرا آسماں ہے تو

سدا بہار رہے تیرا گلستاں یونہی
ہوائے امن چلے، دل کی ہر کلی کھل جائے
جو لوگ تیری بقا کے لیے ہیں سرگرداں
مری دعا ہے انہیں مری زندگی مل جائے

سُرُورؔ بارہ بنکوی

از:-کُلّیاتِ سُرُورؔ(سوز گیتی) ص۲۹۵/۲۹۶

اِنتِخاب
سفیدپوش


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/