منتخب غزلیں

کلام الملوک ملوک الکلام محمد حامد علی خان بہادر ر…

کلام الملوک ملوک الکلام
محمد حامد علی خان بہادر رشکؔ
ولادت 11 اگسٹ 1875ء
وفات 20 جون 1930ء
نذر
اعلٰحضرت ، فلک رفعت ، خورشید منزلت ، سکندر صولت ، دارا حشمت ، کیواں علم ، انجم خدم ، خدیو جہاں ، خداوندِ خدائیگاں ، سلیمان جاہ ، فریدوں بارگاہ ، مہر سپہر کامگاری ، کوکب برجِ بختیاری ، فرازندۂ چترِ اقبال ، زیبندۂ چترِ اجلال ، حضور پرنور ، فرزندِ دلپذیر دولتِ انگلشیہ ، عالی جاہ ، مخلص الدولہ ، ناصر الملک ، امیر الامراء ، ہز ہائینس کرنل نواب سر سید محمد حامد علی خان بہادر رشکؔ ، مستعد جنگ ، جی سی آئ ای ، جی سی وی او ، اے ڈی سی ٹو ہز میجسٹی دی کنگ امپیرر ، فرمانرواۓدارالسرور ریستِ رامپور خلد اللہ ملکہ کا کلام معجز نظام سلکِ طباعت میں منسلک کر کے حضورِ والا کی نذر کرتا ہوں کہ خود حجرتِ اقدس سلطانِ قلمروۓ ادب ، شہریارِ ملکِ معانی فرمانرواۓ اقلیمِ سخندانی و تاجدارِ مملکتِ زباندانی ہیں
گر قبول افتد زہے عز و شرف
4 جنوری 1919ء
دعاگو
مرزا اسحٰق بیگ
ایڈیٹر ‘ رسالہ حیات اردو
مراد آباد
……
رنجش کی ساری باتیں ان کی زبان پر ہیں
ہم سے بہت کھنچے ہیں کس آن بان پر ہیں
چھد جاۓ گا کلیجہ ظالم تری نظر سے
تیرِ نگہ کے پیکاں دونوں کمان پر ہیں
فصلِ بہار آئ غنچے چٹک رہے ہیں
جو خار ہیں چمن میں بلبل کی جان پر ہیں
کیا کیا ستم کۓ ہیں سرخی نے تیرے لب کی
یہ خون عاشقوں کے سب ایک پان پت ہیں
کیسا ہے دل لگانا پوچھے یہ کوئ ہم سے
جتنے مزے اٹھاۓ اب تک زبان پر ہیں
سینہ سپر کیا ہے اس آرزو سے ہم نے
تولے ہوۓ وہ پیکاں اپنے کمان پر ہیں
دل کو عجب تڑپ ہے ملتی نہیں تسلی
سارے جہاں کے صدمے اس نیمجان پر ہیں
برباد ہورہی ہے مجھ نا تواں کی مٹی
چھاۓ ہوۓ بگولے ان کے مکان پر ہیں
بلبل سے کچھ نہ پوچھو کلیاں جو کھل رہی ہیں
کرتی ہیں سرد آہیں نالے زبان پر ہیں
جو کچھ ہے میرے دل میں کیا جانیں آپ اس کو
موقوف ساری باتیں میرے بیان پر ہیں
ہاتھوں سے دل کو کھویا آنکھوں سے خون رویا
اب آہ اور نالے سب آسمان پر ہیں
بچپن ہوا ہے رخصت آتی ہے اب جوانی
رنگت نکھر رہی ہے جوبن اٹھان پر ہیں
آنکھیں تری غضب ہیں تیری بھویں ستم ہیں
دو نیمچے ہیں گویا اور دونوں سان پر ہیں
سب آشیاں اجاڑے دل بلبلوں کے توڑے
صیاد یہ مظالم تیری ہی جان پر ہیں
پلکیں تری نکیلی چھوڑیں گی کس کو زندہ
یہ تیز تیر قاتل ہر دم کمان پر ہیں
جتنے اٹھاۓ صدمے الفت میں رشکؔ ہم نے
مشہور ہیں وہ قصے سب کی زبان پر ہیں


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/