منتخب غزلیں
تُم کو دیکھا تو یہ خیال آیا زِندَگی دُھوپ تُم گھن…


تُم کو دیکھا تو یہ خیال آیا
زِندَگی دُھوپ تُم گھنا سایہ
آج پِھر دِل نے اِک تَمَنّا کی
آج پِھر دِل کو ہم نے سَمجھایا
تُم چلے جاؤ گے تو سوچیں گے
ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا
ہم جِسے گُنگُنا نہیں سکتے
وقت نے ایسا گِیت کیوں گایا۔۔۔!
شاعر جاوید اختر
آواز جگجیت سنگھ



Most beautiful ghazal ❤️
Wahhhh
♥….
Lajawab
Khoooob
کیا کہنے ۔۔۔ واہ
Wowwwwwwww my favrt????????????