منتخب غزلیں

نہ کر بزمِ ساقی میں انکار واعظ بگڑ جائیں …

نہ کر بزمِ ساقی میں انکار واعظ
بگڑ جائیں گے رندِ مَے خوار واعظ

ملامت نہ کر دیکھ، بیکار واعظ
کہ ہے ترکِ مَے ہم سے دشوار واعظ

نہ قائل ہوئے تھے نہ ہوں گے نہ ہیں ہم
بڑھاتا ہے ناحق کو تکرار واعظ

نہ اُلجھے گا پھر ہم خراباتیوں سے
اگر کچھ بھی ہوگا سمجھ دار واعظ

یہ ظاہر کا سب زہد و تقویٰ ہے ﺣﺴﺮﺕؔ
حقیقت میں یاروں کا ہے یار واعظ

رئیس المتغزلین مولانا ﺣﺴﺮﺕؔ ﻣﻮﮨﺎﻧﯽ

از:-کُلّیاتِ حسرت موہانی ص ۱۸۰

اِنتِخاب
سفیدپوش


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/