منتخب غزلیں

دلی شہر کے اجڑنے کے بعد جب میر تقی میرؔ لکھنو پہنچ…

دلی شہر کے اجڑنے کے بعد جب میر تقی میرؔ لکھنو پہنچے اورایک محفل مشاعرہ میں شمع ان کے سامنے آئی، تو اہل لکھنو میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں کہ یہ کون حضرت ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ میر صاحب نے ڈبڈبائی آنکھوں سے محفل کو دیکھا اور یہ قطعہ پڑھا جو تاریخ کا حصہ بن گیا۔

کیا بود و باش پوچھو ہو‘ پورب کے ساکنو!
ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے
دلی جو ایک شہر تھا ‘ عالم میں انتخاب
رہتے تھے منتخب ہی جہاں روزگار کے
اس کو فلک نے لوٹ کے ویران کر دیا
ہم رہنے والے ہیں ‘ اسی اجڑے دیار کے

ان اشعار کے پڑھتے ہی عقیدت مندوں نے میرؔ صاحب کے ہاتھ چوم لئے۔ ( وجیہہ الدین کی کتاب "شہرِ لکھنؤ”سے اقتباس)

اِنتخاب:-حکیم خلیق الرحمٰن

المرسل::-:: فاروق کوہاوڑ (سفیدپوش)

Related Articles

24 Comments

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/