منتخب غزلیں
اک صُورت دِل میں سَمائی ہے، اِک شکل ہمیں پِھر بھائ…
اک صُورت دِل میں سَمائی ہے، اِک شکل ہمیں پِھر بھائی ہے
ہم آج بہت سر شار سہی ، پر ا گلا موڑ جدائی ہے
ہم آج بہت سر شار سہی ، پر ا گلا موڑ جدائی ہے
پھر بادِ صبا کے جَھونکے نے، اک درد جگایا سینے میں
اک پُھول کِھلایا دامن میں، اک خوشبُو دل میں بسائی ہے
وہ اگلا موڑ جدائی کا ، اُسے آنا ہے وہ تو آئے گا
مگر آج تو اپنی راہوں میں ، بے مثل چمن آرائی ہے
اے دیدہ ورو! اے خوش نظرو! ذرا دیکھو تو اُس کافر کو
کیا سج دھج ہے ، کیا تیور ہیں، کیا حُسن ہے، کیا زیبائی ہے
کچھ ہم سے زیادہ مدح سَرا ہے، رنگِ شفق اُن ہونٹوں کا
اور بادِ صبا اُس سے بھی سِوا، ان زُلفوں کی سَودائی ہے
اک عمر کے اِس سناٹے میں، بیدار ہوئی کیا صُبحِ طرب
اِس عرصہ گہہِ تنہائی میں، کیا شامِ تمنا آئی ہے
(اطہر نفیس)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

