پیر, فروری 9, 2026
الرئيسيةعکسِ خیالفردوسی بیگم بھی کمال کی گائیکہ تھیں جو سُقوطِ ڈھاک...

فردوسی بیگم بھی کمال کی گائیکہ تھیں جو سُقوطِ ڈھاک…


فردوسی بیگم بھی کمال کی گائیکہ تھیں جو سُقوطِ ڈھاکہ کے بعد ھمیں پھر نظر نہ آئیں۔ آئیں ایک محفل کی ریکارڈنگ سنیں جس میں فردوسی بیگم غزل سَرا ھیں۔ اور فیض کا لاجواب کلام ھے۔

دل میں اب یوں ، تِرے بُھولے ھُوئے غم آتے ھیں
جیسے بچھڑے ھُوئے کعبہ میں ، صنم آتے ھیں

اِک اِک کر کے ھُوئے جاتے ھیں ، تارے روشن
میری منزل کی طرف ، تیرے قدم آتے ھیں

رقصِ مئے تیز کرو ، ساز کی لَے تیز کرو
سُوئے مئے خانہ سفیرانِ حرم آتے ھیں

کچھ ھمیں کو نہیں ، احسان اُٹھانے کا دماغ
وہ تو جب آتے ھیں ، مائل بہ کرم آتے ھیں

اور کچھ دیر نہ گزرے ، شبِ فرقت سے کہو
دل بھی کم دُکھتا ھے ، وہ یاد بھی کم آتے ھیں

”فیض احمّد فیض“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/