منتخب غزلیں

شرحِ بے دردئ حالات نہ ہونے پائی اب کے…

شرحِ بے دردئ حالات نہ ہونے پائی
اب کے بھی، دِل کی مدارات نہ ہونے پائی

پِھر وہی وعدہ، جو اِقرار نہ ہونے پایا
پِھر وہی بات، جو اثبات نہ ہونے پائی

پِھر وہ پروانے جنھیں اذنِ شہادت نہ مِلا
پِھر وہ شمعیں، کہ جنھیں رات نہ ہونے پائی

پِھر وہی جاں بہ لَبی، لذَّتِ مے سے پہلے
پِھر وہ محفل، جو خرابات نہ ہونے پائی

پِھر دمِ دِید رہے چشم و نظر دِید طلب
پِھر، شبِ وصل مُلاقات نہ ہونے پائی

پِھر وہاں، بابِ اثر جانیے کب بند ہُوا
پِھر یہاں ختم مناجات نہ ہونے پائی

فیضؔ سر پر جو، ہر اِک روز قیامت گُذری
ایک بھی، روزِ مکافات نہ ہونے پائی

فیض احمد فیضؔ

المرسل: فیصل خورشید


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/