منتخب غزلیں
نبض بیمار جو اے رشکِ مسیحا دیکھی آج کیا آپ نے جاتی…

نبض بیمار جو اے رشکِ مسیحا دیکھی
آج کیا آپ نے جاتی ہوئی دنیا دیکھی
لے چلے باغ جناں میں جو فرشتے ہم کو
دیر تک راہ تری او گل رعنا دیکھی
ہر جگہ وضع نئی چال نئی لوگ نۓ
ہم تو جس شہر میں پہنچے نئی دنیا دیکھی
سب چلے جاتے ہیں کچھ ملکِ عدم دور نہیں
دیکھنا ہم بھی پہنچ جائیں گے دیکھا دیکھی
خندہء گل ہے کہیں نالہء بلبل ہے کہیں
سیر اس گلشن ایجاد میں کیا کیا دیکھی
عشق بازی کی خو یہ ہے کہ لگی دل پہ چوٹ
چلتے پھرتے جو کوئی صورت زیبا دیکھی
دیدہء دل سے نظر کی رخ جاناں پر اسیرؔ
چشم موسٰی سے صفاۓ یدِ بیضا دیکھی
مظفر علی خان اسیر لکھنوی
آج کیا آپ نے جاتی ہوئی دنیا دیکھی
لے چلے باغ جناں میں جو فرشتے ہم کو
دیر تک راہ تری او گل رعنا دیکھی
ہر جگہ وضع نئی چال نئی لوگ نۓ
ہم تو جس شہر میں پہنچے نئی دنیا دیکھی
سب چلے جاتے ہیں کچھ ملکِ عدم دور نہیں
دیکھنا ہم بھی پہنچ جائیں گے دیکھا دیکھی
خندہء گل ہے کہیں نالہء بلبل ہے کہیں
سیر اس گلشن ایجاد میں کیا کیا دیکھی
عشق بازی کی خو یہ ہے کہ لگی دل پہ چوٹ
چلتے پھرتے جو کوئی صورت زیبا دیکھی
دیدہء دل سے نظر کی رخ جاناں پر اسیرؔ
چشم موسٰی سے صفاۓ یدِ بیضا دیکھی
مظفر علی خان اسیر لکھنوی



